ETV Bharat / sports

بنگلہ دیشی کھلاڑی بھارت میں نمازِ جمعہ مسجد میں کیوں نہیں ادا کر سکے؟ - Ind vs Ban 1st T20 - IND VS BAN 1ST T20

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ گوالیار میں کھیلا جانا ہے۔

Bangladesh Players Could not Offer Friday Prayers in masjid
بنگلہ دیشی کھلاڑی بھارت میں نماز جمعہ مسجد میں کیونکہ نہیں ادا کر سکے؟ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Oct 5, 2024, 1:10 PM IST

Updated : Oct 5, 2024, 1:24 PM IST

گوالیار: بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کے بعد اب دونوں ٹیمیں تین ٹی میچوں کے مدمقبل ہوں گی۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 6 اکتوبر کو گوالیار میں کھیلا جائے گا۔ لیکن اس سے پہلے یہ خبر سامنے آگئی کی سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم جمعہ کے روز مدھیہ پردیش میں پھول باغ علاقے میں واقع موتی مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کرنے نہیں جا سکی۔

دراصل بنگلہ دیش میں مبینہ طور پر ہندوؤں کے خلاف ہو رہے مظالم کی وجہ سے بھارت میں ہندو تنظیمیں احتجاج کر رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے گوالیار کی ضلع انتظامیہ نے 7 اکتوبر 2024 تک ضلع میں دفعہ 163 نافذ کر رکھا ہے کیونکہ ہندو مہاسبھا نے میچ کے دن گوالیار بند اور دیگر تنظیموں نے احتجاج کی کال دی ہے۔ دفعہ 163 پریشانی یا خطرے کے فوری معاملات میں حکم جاری کرنے کے اختیارات سے متعلق ہے۔

بنگلہ دیشی کھلاڑی موتی مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کرنا چاہتے تھے لیکن انتظامیہ نے ان کی حفاظت کے پیش نظر مسجد جانے سے منع کردیا۔ سیکیورٹی وجوہات پر غور کرتے ہوئے مدھیہ پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن (MPCA) اور بنگلہ دیش کے خصوصی سیکیورٹی دستے کے درمیان بات چیت کے بعد انھیں مسجد لے جانے کا فیصلہ منسوخ کر دیا گیا۔

جس کے بعد بنگلہ دیشی کرکٹروں نے ریڈیسن ہوٹل میں ہی شہرِ قاضی کی موجودگی میں نماز جمعہ ادا کی۔ قابل ذکر ہے کہ ہندو تنظیموں کے احتجاج کے پیش نظر بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو بھارتی کھلاڑیوں سے زیادہ سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔

اس معاملے میں آئی جی اروند سکسینہ کا کہنا ہے کہ موتی مسجد کے قریب 3 لیئر سیکیورٹی اور ٹریفک کے انتظامات کیے گئے تھے، لیکن اچانک موتی مسجد میں ٹیم کا پروگرام منسوخ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ٹیم انڈیا ٹی ٹیوئنٹی میں بنگلہ دیش کو شکست دینے کے لئے تیار

بھارت نے بنگلہ دیش کو دو دن میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

Last Updated : Oct 5, 2024, 1:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.