خبر کے مطابق اتھارٹی اسکواڈ نے تمام تعمیرات منہدم کردی ہیں۔ زمین سے ناجائز قبضہ ہٹاکر اتھارٹی نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ یہ کارروائی چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او نوئیڈا) ریتو مہیشوری آئی اے ایس کے حکم پر کی گئی ہے۔ اس طرح اتھارٹی نے 36 کروڑ روپئے کی اراضی واگزار کرائی۔
دراصل نوئیڈا ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے تجاوزات کے خلاف ان دنوں مہم چلا رکھی ہے۔ سب سے پہلے برولہ میں 60-70 ملازمین اور پولیس اہلکاروں نے دو جے سی بی مشینوں سے غیر قانونی طور پر چلنے والی نرسری کو خالی کرالیا۔ اس کے بعد واجد پور گاؤں میں مسمار کرنے کی کارروائی کی گئی ہے۔ اتھارٹی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ نوئیڈا کے نوٹیفائڈ ایریا میں کسی بھی طرح کی تعمیرات کی اجازت نہیں ہے۔
سی ای او ریتو مہیشوری نے کہا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کو دور کرنے کے لئے پہلے نوٹس دی جائے۔ اگر آرڈر پر عمل نہیں ہوتا ہے تو ایسی تعمیرات کو طاقت کے ذریعہ مسمار کیا جانا چاہئے۔