ریاست اترپردیشUttar Pradesh کے ضلع گریٹر نوئیڈا Greater Noida میں کووڈ کی نئی شکل اومیکرون (B.1.1.529) New Covid Variant Omicron کی آہٹ نے ضلع کے رہائشیوں اور محکمہ صحت Noida Health Department کی پریشانیوں کو بڑھا دیا ہے۔ حالانکہ ابھی تک ضلع میں نئے ویرئنٹ سے متعلق کیس سامنے نہیں آئے ہیں لیکن اس کی جانچ اور علاج کے انتظامات وغیرہ کے حوالے سے تیاریاں تیز ہو گئی ہیں۔
کورونا وائرس کی نئی اقسام(ویرئینٹ) سے متاثرہ ممالک سے آنے والے لوگوں کی تحقیقات کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ اتر پردیش حکومت کی اطلاع کی بنیاد پر محکمہ صحت کی ٹیم متاثرہ ممالک سے آنے والے لوگوں کی جانچ کرے گی۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت کی جانب سے خط موصول ہوا ہے۔
نوئیڈا اتر پردیش کے ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر ڈاکٹر سنیل دوہرا District Surveillance Officer کے مطابق حکومت سے ہمیں متاثرہ ممالک سے آنے والے لوگوں کی فہرست ملے گی۔ اس کے بعد ان لوگوں کی اسکریننگ، تفتیش سمیت تمام پہلوؤں پر کام کیا جائے گا۔
حکومت بوتسوانا، جنوبی افریقہ اور ہانگ کانگ سے آنے والے مسافروں کے بارے میں محکمہ صحت کو مطلع کیا جائے گا۔واضح رہے کہ تینوں ممالک میں نئی قسم کے مریض پائے گئے ہیں۔ ان ممالک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ، نمونوں کی جانچ، کانٹیکٹ ٹریسنگ کا کام مقامی ڈاکٹر کریں گے۔ رپورٹ حاصل کرنے کے ساتھ ان افراد کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ رپورٹ کے مثبت آنے کی صورت میں جینوم سیکوینسنگ ٹیسٹ کیا جائے گا تاکہ تمام پہلوؤں کی معلومات اور علاج جلد سے جلد کیا جاسکے۔ ان ممالک کے علاوہ دوسرے ممالک سے آنے والے مسافروں کو بھی اسی قسم کے عمل سے گزرنا پڑے گا۔
مزید پڑھیں: Omicron Variant: متعدد ممالک نے 'اومیکرون' کے کیسز کی تصدیق کی
ضلع میں دو کووڈ اسپتال کام کر رہے ہیں
ضلع میں نئے مریضوں کا علاج جیمس GIMS میں کیا جائے گا جبکہ دیگر مریضوں کا علاج سیکٹر-39 میں واقع کووڈ اسپتال میں کیا جائے گا۔ اکتوبر کے مقابلے یکم نومبر میں کورونا کے مریضوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ ہفتہ کو ایک نئے مریض کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔ اس وقت ضلع میں 12 مریض زیر علاج ہیں۔ نوئیڈا محکمہ صحت نے تیسری لہر کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔