ETV Bharat / state

Noida Fire Brigade Save Lives فائربریگیڈ نے 10 لوگوں کی جان بچائی

نوئیڈا کے سیکٹر 10 میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ حادثہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔ کمپنی میں کپڑوں کا بڑا ذخیرہ تھا، جس کی وجہ سے آگ نے خوفناک شکل اختیار کرلی۔

author img

By

Published : Mar 23, 2023, 4:30 PM IST

فائربریگیڈ نے 10لوگوں کی جان بچائی
فائربریگیڈ نے 10لوگوں کی جان بچائی
فائربریگیڈ نے 10لوگوں کی جان بچائی

اترپردیس کے نوئیڈا میں فائر بریگیڈ کی ٹیم نے جان پر کھیل کر 10 لوگوں کی جان بچائی ہے۔ نوئیڈا کے سیکٹر-10 میں واقع کرشمہ فیشن نامی گارمنٹس فیکٹری میں صبح آگ لگ گئی۔ حادثے کے وقت فیکٹری کے اندر بہت سے لوگ موجود تھے، تاہم آگ لگنے کے بعد کچھ لوگ باہر نکلے اور کچھ لوگ کمپنی کے اندر پھنس گئے۔ اس معاملے کی اطلاع نوئیڈا پولیس کی ٹیم اور فائر بریگیڈ کی ٹیم کو دی گئی۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم بغیر تاخیر موقع پر پہنچ گئی۔ اگر کچھ تاخیر ہوتی تو 10 افراد جان خطرے میں تھی ،فائر بریگیڈ کی ٹیم نے سخت محنت اور اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر 10 افراد کی جان بچائی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق سیکٹر 10 میں A-108 میں گارمنٹس بنانے کی فیکٹری ہے۔ صبح فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ حادثہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔ کمپنی میں کپڑوں کا بڑا ذخیرہ تھا، جس کی وجہ سے آگ نے خوفناک شکل اختیار کر لی ۔حادثے کے وقت کمپنی میں کئی مزدور کام کر رہے تھے۔ آگ لگتے ہی کچھ لوگ باہر نکل گئے لیکن کچھ لوگ اندر پھنس گئے۔ کمپنی کی جانب سے اس معاملے کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پولیس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم کو معلوم ہوا کہ کمپنی کے اندر 10 کے قریب لوگ پھنسے ہوئے ہیں جس کے بعد ہائیڈرا مشین کے ذریعے لوگوں کو باہر نکالا گیا جس وقت انہیں باہر نکالا جا رہا تھا اس وقت تمام بے ہوشی کی حالت میں تھے۔

مزید پڑھیں:Shop Gutted in Anantnag آتشزدگی میں دکان خاکستر

ضلع کے چیف فائر آفیسر نے بتایا کہ دھواں زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگ سانس نہیں لے پا رہے تھے اور وہ بے ہوش ہو گئے۔ جنہیں فوری طور پر باہر نکال لیا گیا۔ ذرا سی بھی تاخیر ہوجاتی تو سامان سمیت جانی نقصان ہو سکتا تھا۔ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے میں آگ پر قابو پاتے ہوئے سبھی کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.