نوئیڈا: اترپردیش کے نوئیڈا میں کورونا کے معاملے میں تیزی سے ہو رہے کمی کو دیکھتے ہوئے اب سرکاری کووڈ ہسپتالوں کو ایک بار پھر سے نان کووڈ ہسپتالوں میں تبدیل Noida Covid Hospital Will Be Converted to Non-Covid کرنے کا خاکہ تیار کیا جانے لگا ہے۔
جانکاری کے مطابق احتیاطی طور پر حکومت نے کووڈ اسپتالوں میں سے ایک ہسپتال کو کورونا مریضوں کے لیے محفوظ کرتے ہوئے دیگر تمام کووڈ اسپتالوں کو غیر کوویڈ اسپتالوں مین تبدیل کرنے کے ہدایات جاری کی Noida Covid Hospital Will Be Converted to Non-Covid ہے۔
نوئیڈا میں واقع کووڈ اسپتال میں 250 بستر کورونا متاثرین کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ تاہم اب یہاں دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کو داخل بھی کیا جائے گا۔
مزید پڑھین:
کورونا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے، JIMS، چائلڈ PGI، شاردا اسپتال، بسرخ، جیور، دادری، بھنگیل CHC میں متاثرہ کے علاج کے لیے الگ الگ بستر رکھے گئے تھے۔ اس کے ساتھ ہی شہر کے پرائیویٹ اسپتالوں میں بھی متاثرہ افراد کے علاج کی سہولت فراہم کی جاتی تھی تاہم اب کورونا کیسز میں کمی کو دیکھتے ہوئے اسپتال انتظامیہ نے کورونا ہسپتالوں میں او پی ڈی شروع کرنے کا ایڈوائزری جاری کردیا ہے۔