ETV Bharat / state

نوئیڈا: گوتم بدھ نگر میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ

author img

By

Published : Mar 30, 2021, 5:34 PM IST

ضلع گوتم بدھ نگر نوئیڈا میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 46 نئے مریض پائے گئے۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ضلع میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 26 ہزار کے پار ہوگئی ہے۔

نوئیڈا: گوتم بدھ نگر میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ
نوئیڈا: گوتم بدھ نگر میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ

ملک بھر کی طرح اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ گوتم بدھ نگر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 افراد ٹھیک ہوئے ہیں اور اس طرح اب تک صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 25 ہزار 653 ہوچکی ہے، جب کہ وبائی امراض کی وجہ سے 91 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ضلع میں فعال مریضوں کی اس وقت جملہ تعداد 312 ہے۔ ساتھ ہی صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد کی بنیاد پر ضلع گوتم بدھ نگر، ریاست میں پانچویں نمبر پر ہے۔

دوسری جانب سی ایم او ڈاکٹر دیپک اوہری کے مطابق اپریل میں ایک لاکھ 62 ہزار افراد کو ویکسینیشن کا ہدف ملا ہے۔ حکومت سے اجازت ملنے پر ویکسینیشن ہسپتالوں کی تعداد بڑھاکر 150 کی جاسکتی ہے۔ چھ سے سات دن تک ہر سرکاری اور نجی اسپتال میں ویکسینیشن کا عمل اپنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہمارے پاس مقررہ تعداد میں ویکسینیشن بھی دستیاب ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.