ETV Bharat / state

یوگی حکومت کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں: کانگریس

author img

By

Published : Oct 1, 2020, 12:57 PM IST

ریاست اترپردیش کے نوئیڈا کانگریس کمیٹی نے ہاتھرس جنسی زیادتی معاملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ساتھ میں کانگریس کمیٹی نے ریاستی گورنر آنندی بین پٹیل کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا۔

نوئیڈا کانگریس کمیٹی کا احتجاج
نوئیڈا کانگریس کمیٹی کا احتجاج

اترپردیش کے ہاتھرس میں نوجوان لڑکی کے ساتھ ہوئی جنسی زیادتی اور اس کی موت پر ملک بھر میں غم و غصّے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ تمام لوگ متاثرہ افراد کے لئے انصاف اور ملزمان کو پھانسی دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اسی درمیان نوئیڈا کانگریس کمیٹی نے اس واقعے کے خلاف احتجاج درج کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پولیس انیتا شرما کے ذریعہ ریاستی گورنر آنندی بین پٹیل کو ایک میمورنڈم سونپا۔

نوئیڈا کانگریس کمیٹی کا احتجاج

مہانگر کانگریس کمیٹی نوئیڈا کے صدر شہاب الدین نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت ہاتھرس کی بیٹی کو تحفظ فراہم نہیں کرسکی اور یہ حادثہ ان کی ناکامی کا ثبوت ہے۔
شہاب الدین نے کہا کہ مہذب معاشرے میں ایسی درندگی اور حیوانیت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ایسے واقعات ہماری سماجی اقدار کے منافی اور سوسائٹی پر بدنما داغ ہیں۔لیکن سرکار کی بے حسی نے معاشرہ کو تباہ کر دیا ہے۔ایسی نکمی سرکار کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔یوگی سرکار کو فوراً استعفٰی دے دینا چائیے۔ ہم کانگریس کارکنان اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے استعفی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

شہاب الدین نے کہا کہ اس واقعے نے پورے اتر پردیش اور ملک کو شرمندہ کیا ہے، ایک دلت بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے بعد اس کا قتل کردیا گیا اور ریاستی حکومت تماشہ دیکھتی رہی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.