ETV Bharat / state

نوئیڈا اتھارٹی نے 8 صنعتی یونٹ اور سوسائٹیوں کو آر سی جاری کیا - نوئیڈا اتھارٹی نے 70 کروڑ روپے کی کل ریوینیو حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا

نوئیڈا اتھارٹی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ریتو مہیشوری نے آج محکمۂ پانی کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی۔ جس میں محکمہ کو پانی سے حاصل ہونے والی آمدنی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

نوئیڈا اتھارٹی نے 8 صنعتی یونٹ اور سوسائٹیوں کو آر سی جاری کیا

author img

By

Published : Sep 1, 2021, 10:37 PM IST

اتر پردیش کی نیو اوکھلا انڈسٹریل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (نوئیڈا اتھارٹی) نے پانی کے بقایا بل کے حوالے سے شہر کی آٹھ بڑی گروپس ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور صنعتی یونٹوں کے خلاف آر سی جاری کیا ہے۔ ان سب کا 25 لاکھ روپے سے زائد کا بقایا ہے۔ ان سب کو مجموعی طور پر 8.16 کروڑ روپے جمع کرانے ہیں۔ اگر یہ مقررہ تاریخ کے اندر رقم ادا نہیں کرتے ہیں تو ان کو پانی کی فراہمی میں خلل پڑ سکتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق نوئیڈا اتھارٹی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ریتو مہیشوری نے محکمہ پانی کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی۔ اس میں محکمہ کو حاصل ہونے والی آمدنی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:اقلیتی بہبود کے ضلعی افسر محمد خالد کو عہدے سے برخاست کیا گیا

مالی سال 2021-22 کے لیے نوئیڈا اتھارٹی نے 70 کروڑ روپے کی کل ریوینیو حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس کے حصول کے لیے نادہندگان کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس تناظر میں شہر کی 8 بڑی ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور صنعتی یونٹوں کے خلاف آر سی جاری کیا گیا ہے۔ ان سب پر 8.16 روپے کا ریونیو باقی ہے۔ سی ای او نے کہا ہے کہ وہ تمام واجبات ادا کریں ورنہ پانی کی سپلائی متاثر ہوگی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.