مظفرنگر: کچھ روز سے ملک کی الگ الگ ریاستوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قلت کی افواہیں سننے کو مل رہی ہیں۔ یہ افواہ گجرات سے شروع ہوکر اتراکھنڈ کے دہرادون کو ہوتی ہوئی اتر پردیش کے ضلع مظفرنگر میں بھی آپہنچی۔ یہاں پر بھی جیسے ہی افواہ پھیلی پٹرول پمپ پر بھیڑ لگنی شروع ہوگئی۔ Shortage of Petrol and Diesel in Muzaffarnagar۔ لوگ پٹرول ڈیزل کا اسٹاک کرنے لگے۔ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ ملک میں تیل کی کمی آگئی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے جا رہا ہے۔ ان افواہوں کے بیج رات بھر پٹرول پمپ پر لمبی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔ No Shortage of Petrol and Diesel in Muzaffarnagar
جب ہم نے اس سے متعلق مظفرنگر پٹرول پمپ یونین کے صدر اکھلیش سنگھ سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ یہ صرف افواہیں ہیں مظفر نگر میں پٹرول ڈیزل کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پٹرول کو لے کر جو آجکل پریشانیاں چل رہی ہیں پٹرول پمپ ڈرائی ہو رہے ہیں اس طرح کی خبریں آ رہی ہیں لیکن ملک میں پٹرول ڈیزل کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ہندوستان پٹرول میں کچھ دقتیں آئی ہیں وہ بھی وقت رہتے ٹھیک ہو جائیں گی۔ بھارت پٹرولیم بھی اپنی خدمات ٹھیک دے رہا ہے پٹرول ڈیزل کی کمی کو لے کر چل رہے افواہ بے بنیاد ہیں۔ کہیں بھی پٹرول ڈیزل کی کمی نہیں ہے۔ افواہ پھیلی ہیں تو اس سے باہر نکلنے میں ابھی کچھ وقت لگے گا۔ Rumors of shortage of petrol and diesel
![مظفرنگر میں پٹرول ڈیزل کی کمی نہیں](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/15615548_th.jpg)
افواہوں کے پیچھے وجہ انہوں نے روس اور یوکرین کے مابین چل رہی جنگ کو بتایا اور کہا کہ ہندوستان پٹرول کا کوئی روس سے معاہدہ ہونا تھا جو شاید کینسل ہو گیا اور دوسری وجہ یہ بھی ہے کہ ریلائنس کے پٹرول پمپ بند ہوگئے ہیں۔ جو ان کی سپلائی ہے وہ بند ہوگئی ہے جس سے عوام میں تھوڑی پریشانیاں آئی ہیں شاید ریٹ میں ڈفرینس کی وجہ سے یہ بند ہوئے ہیں۔ لیکن عوام کو اس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہندوستان میں پٹرول اور ڈیزل کی کوئی کمی نہیں ہے۔ مظفر نگر میں بھی کوئی کمی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: