لکھنؤ: یوپی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ریاست میں پچیس نومبر کو ذبح خانوں، سلاٹر ہاؤسز اور گوشت کی دکانوں کو بند رکھے گی۔ لہٰذا ریاست میں پچیس نومبر کو ذبح خانے، سلاٹر ہاؤس اور گوشت کی دکانیں بند رہیں گی۔ اس سلسلہ میں جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ عظیم شخصیتوں اور عدم تشدد کے نظریات کی نمائندگی کرنے والی شخصیات کے یوم پیدائش کے موقعے پر اور کچھ مذہبی تہواروں کو یوم عدم تشدد کے طور پہ منایا جاتا ہے۔ اس کے تحت مہاویر کے یوم پیدائش، مہاتما بدھ کے یوم پیدائش، گاندھی کے یوم پیدائش اور اب ٹی ایل واسوانی اور شیو راتری کے موقعے پر ریاست کے سبھی مقامات میونسپل کارپوریشن میں مذبح خانے اور سلاٹر ہاؤسز اور گوشت کی دکانیں بند رکھے جانے کی ہدایت وقت وقت پر حکم نامہ کے ذریعہ جاری کیے جاتے رہے ہیں۔
وہیں اب اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی کی جانب سے سادھو ٹی ایل واسوانی کے یوم پیدائش 25 نومبر 2023 کو بھی ریاست کو گوشت سے آزاد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس موقعے پر سبھی میونسپل کارپوریشن میں سلاٹر ہاؤسز اور گوشت کی دکانوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اتر پردیش میں اس سے پہلے بھی اس طرح کے فیصلے لیے جاتے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
ہماچل پردیش میں گوشت کھانے سے آفت آتی ہے، آئی آئی ٹی کے ڈائریکٹر کا عجیب و غریب بیان