جموں: کشتواڑ ضلع کے کیشوان علاقے کے گدری جنگلات میں آج صبح عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ایک انکاؤنٹر شروع ہوا ہے۔ اس وقت شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
کشتواڑ پولیس نے ایکس پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے انکاؤنٹر کی جانکاری دی۔ کشتواڑ پولیس نے پوسٹ میں لکھا کہ، "کیشوان کشتواڑ میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان انکاؤنٹر شروع ہوا ہے۔ تین سے چار دہشت گردوں کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے۔ یہ وہی گروہ ہے جس نے دو معصوم دیہاتیوں (ویلج ڈیفنس گارڈز) کو ہلاک کیا تھا۔"
Encounter begins at Keshwan Kishtwar between terrorists and Security forces.
— DISTRICT POLICE KISHTWAR (@SSPKishtwar) November 10, 2024
3/4 terrorists believed to be trapped.
This is same group which killed the 2 innocent villagers.
Further details to follow.
پولیس کے مطابق یہ علاقہ دریائے چناب کے اس پار کشتواڑ شہر کے سامنے ایک پہاڑ کی چوٹی پر واقع ہے اور اوپری پٹی کنٹواڑہ کے علاقے سے جڑتی ہے جہاں دو وی ڈی جی ارکان ہلاک ہوئے تھے۔
واضح رہے آج سرینگر کے زبروان جنگلاتی علاقے میں بھی عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان انکاؤنٹر جاری ہے۔ وہیں، دوسری جانب سوپور میں گذشتہ روز شروع ہوئے انکاؤنٹر کے بعد آج بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔ فوج نے پورے جنگلات کو اپنے گھیرے میں لیا ہے۔ سوپور انکاؤنٹر میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے بیچ تصادم شروع میں ایک عسکریت پسند مارا گیا تھا۔
واضح رہے حالیہ دنوں میں جموں کشمیر میں عسکری کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: