اترپردیش کےمظفر نگر میں کورونا وائرس کے ایک ساتھ 82 نئے کیسز درج ہوئے، ساتھ ہی 58 مریض ٹھیک بھی ہوئے۔مظفر نگر میں کورونا کے ایک ساتھ 82 مثبت کیس درج ہونے سے محکمہ صحت میں ہلچل مچ گئی۔راحت اطمینان کی بات یہ بھی ہے کی محکمہ صحت کی ٹیم نے آج 58 مثبت مریضوں کو ٹھیک بھی کیا ہے۔اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 860 رہ گئی۔
مظفر نگر میں اب تک 28 کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہو چکی ہیں۔ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کیسز برابر بڑھ رہے ہیں۔ آج بھی ضلع میں 82 مثبت کیس سامنےآئے ہیں۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔آج 700سے زیادہ افراد کی رپورٹ موصول ہوئی جن میں 82 مثبت کیس پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹزمنفی آئی ہے۔
مظفر نگر میں کورونا وائرس کے 82 نئے کیس سامنے آئے ہیں سبھی مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا۔460 مریضوں کو ہوم آئیسولیٹ بھی کیا جا رہا ہے۔
میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے پہلے ہی تقریب1959 کے قریب متاثرہ افراد کو ٹھیک کر گھر بھیج دیا ہے ۔ اسکی جانکاری ضلع مجسٹریٹ سیلوا کماری جے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کر کے دی,اور مزید جانکاری اے ڈی ایم آلوک کمار نے دی۔