پلوامہ : ملک بھر میں ہر سال 26 نومبر کو یوم آئین منایا جاتا ہے، جسے سمویدھان دیوس بھی کہا جاتا ہے۔ یہ دن ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے 133 ویں یوم پیدائش سے بھی ملتا ہے، جو دستور ساز اسمبلی کی ڈرافٹنگ کمیٹی کے چیئرمین تھے، جنہوں نے ہندوستانی آئین کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔ ابتدائی طور پر یوم قانون کے طور پر منایا جاتا تھا، اس دن کو حکومت نے 2015 میں یوم آئین کا نام دیا تھا۔
ضلع کانگریس کمیٹی پلوامہ کے زیر اہتمام یوم دستور کی تقریبات کے دوران عابد امتیاز بٹ انچارج کانگریس ہیڈکوارٹر سرینگر، راجہ وسیم سینئر کانگریس لیڈر اور عمر جان عبوری ضلع صدر کانگریس پلوامہ موجود تھے۔ ضلع کانگریس کمیٹی پلوامہ کے زیر اہتمام یوم دستور کی تقریبات میں ضلع کے مختلف علاقوں سے پارٹی کارکنوں اور مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: حقوق کی حفاظت کے لئے قانون سے واقفیت ضروری ہے، مولاناعتیق احمد بستوی
عابد امتیاز بٹ انچارج کانگریس ہیڈکوارٹر سرینگر نے کہا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد لوگوں کو ان کے آئینی حقوق سے آگاہ کرنا اور 5 اگست 2019 کے اس غیر آئینی فیصلے کے خلاف لڑنا ہے جس نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے ریاست کو یوٹی میں تقسیم کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کانگریس جموں و کشمیر کے لوگوں کے حقوق کے تحفظ پر پختہ موقف رکھتی ہے اور جموں و کشمیر کے مستقبل کے تحفظ کے لئے ہمیشہ فرنٹ فٹ پر رہے گی۔