ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 163 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ New Corona Cases in Muzaffarnagar
وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 150 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ ضلع میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 2402 ہو گئی ہے۔ Total Corona Active Cases in Muzaffarnagar
مظفر نگر میں 445 افراد کی کورونا ٹیسٹنگ کی گئی جس میں 163 افراد مثبت پائے گئے۔ تاہم اس درمیان راحت کی بات یہ ہے کہ اب تک 33085 کورونا مثبت مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ وہیں ضلع میں کورونا سے اب تک 269 اموات ہو چکی ہے۔ Total Corona Death in Muzaffarnagar
یہ بھی پڑھیں: Corona Cases Decline in Mumbai: ممبئی میں کورونا کے معاملات میں کمی
بتادیں کہ ضلع انتظامیہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہی ہے، محکمہ صحت کی ٹیم بھی کورونا وبا کی تیسری لہر کو دیکھتے ہوئے پوری مستعدی کے ساتھ مصروف ہے۔