ریاست اتر پردیش کے مرادآباد سرکٹ ہاؤس میں بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'میں نے دیکھا ہے کہ بی جے پی پر لوگ الزام لگاتے ہیں کہ پارٹی مسلمانوں کو ٹکٹ نہیں دیتی ہے۔
اصل میں بات یہ نہیں ہے کہ پارٹی مسلمانوں کو ٹکٹ نہیں دیتی بلکہ پارٹی کا کوئی ایسا امیدوار ہی نہیں ملتا جس کو ٹکٹ دیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں پارشد کی تقریباً 150 سیٹیں جیتی ہیں اور ہم نے 500 لوگوں سے اوپر لوگوں کو ٹکٹ دیے تھے۔
جمال صدیقی نے کہا کہ اس طرز پر 'ہم پورے ملک میں کام کریں گے۔'
ساتھ ہی میری دوسری ترجیح یہ بھی ہوگی کہ جو سرکاری اقلیتی منصوبے ہیں ان کی جانکاری عوام تک پہنچائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی مسلمانوں کی دشمن پارٹی ہے اس غلط فہمی کو بھی دور کرنا ہے۔
کچھ لوگ کسانوں کو زرعی قوانین کو لے کر الجھن میں ڈال رہے ہیں، پہلے زرعی قوانین کو عمل میں تو آنے دو پھر لوگوں کو اس کے فائدے معلوم ہونگے۔'