ETV Bharat / state

National Anthem at Fikr Shah Chowk مظفرنگر کے فکر شاہ چوک پر قومی ترانہ پڑھا گیا - مظفرنگر نیوز

مظفرنگر کے فکر شاہ چوک پر تمام مذاہب کے لوگوں نے اجتماعی طور پر قومی ترانہ پڑھا۔ National Anthem at Fikr Shah Chowk

مظفرنگر کے فکر شاہ چوک پر قومی ترانہ پڑھا گیا

author img

By

Published : Dec 2, 2022, 11:18 AM IST

مظفرنگر: ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے مرکزی چوراہے فکر شاہ چوک پر سبھی مذہب کے لوگوں نے اجتماعی طور پر قومی ترانہ پڑھا۔ گزشتہ ڈیڑھ سال سے قومی پرچم اور سپاہیوں کے اعزاز میں ہر مہینے کی یکم تاریخ کو شہر کے مرکزی چوک پر اجتماعی طور پر قومی ترانہ پیش کیا جاتا ہے، اسی سلسلے میں فکر شاہ چوک میں اجتماعی قومی ترانہ مسلم نیشنل فورم کے صوبائی صدر فیض الرحمان کی قیادت میں پڑھا گیا۔

مظفرنگر کے فکر شاہ چوک پر قومی ترانہ پڑھا گیا

اس موقع پر ہندو اور مسلم کمیونٹی کے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور پورے جوش و خروش کے ساتھ بڑے پیمانے پر قومی ترانے کا اہتمام کیا گیا۔ ہندوستان زندہ باد اور بھارت ماتا کی جئے کے نعروں سے پورا ماحول حب الوطنی سے معمور تھا۔ مظفر نگرضلع کے معروف سماجی کارکن منیش چودھری نے کہا کہ ہمارا ملک بھارت زندہ آباد تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا، لیکن یہ اسی صورت میں ممکن ہے جب ہم سب مل جل کر محبت کے ساتھ رہیں اور تمام مذاہب کا احترام کریں۔ National Anthem at Fikr Shah Chowk

منیش چودھری نے کہا کہ یہ ہمارے ملک کی سب سے بڑی خوبصورتی ہے کہ تمام مذاہب کے لوگ ایک ساتھ رہتے ہیں اور مختلف مواقع پر ایک دوسرے کی خوشی اور غم میں ساتھ کھڑے ہو کر اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مظفر نگر کو محبت نگر کہا جاتا ہے۔ پروگرام کے آرگنائزر، راشٹریہ مسلم منچ کے میرٹھ صوبے کے کنوینر، فیض الرحمن نے کہا کہ بڑے پیمانے پر قومی ترانے کے پروگرام سے ہم سب میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگلا اجتماعی قومی ترانہ یکم جنوری کو قدوائی نگر میں رانا کی کوٹھی کے قریب چوک پر ہوگا۔

اس موقع پر حاجی ضیاء الرحمن بھٹے والے نے کہا کہ ایسی تقریبات کے انعقاد سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی بڑھتی ہے اور معاشرے کا ماحول خراب کرنے والوں کو منہ توڑ جواب ملتا ہے۔ اس موقع پر بھارت لوک سیوک پارٹی کے ریاستی صدر کے پی چودھری، حاجی ضیاء الرحمن بھٹے والے، بھارتویر پردھان، دلشاد پہلوان، جتیندر سنگھ ریسلنگ کوچ، نوین کشیپ، سمیت ملک، منو کشیپ، ستپال سنگھ، جیدیو پنوار، یوراج سکشم چودھری وغیرہ موجود تھے۔ اس موقع پر سوربھ چودھری، کرشنا چودھری، ڈاکٹر نظم الحسن زیدی، ڈاکٹر ابرار الٰہی، ڈاکٹر عبدالخالق، آصف انصاری، وقار احمد، عرفان، امجد قریشی، جیا بھائی کے علاوہ مختلف سکولوں کے چھوٹے بچے بھی شریک تھے۔ National Anthem Sung at Fikr Shah Chowk in Muzaffarnagar

یہ بھی پڑھیں : CM Yogi مظفرنگر پہنچے یوگی آدتیہ ناتھ نے ایس پی اور آر ایل ڈی کو تنقید کا نشانہ بنایا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.