ETV Bharat / state

Akhilesh Yadav Slams BJP ناموں کی تبدیلی بنیادی مسائل سے توجہ ہٹانے کی حکمت عملی کا حصہ، اکھلیش - بی جے پی حکومت کی غلط پالیس

اکھلیش یادو نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ ملک سنگین معاشی بحران کی طرف جارہا ہے۔ بے روزگاری شباب پر ہے۔ بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کیو جہ سے ملکی معیشت تباہ حال ہے۔ ان سب مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے ناموں کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 29, 2023, 8:19 PM IST

لکھنؤ: سماجو ادی پارٹی(ایس پی)سربراہ و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے اتوار کو حکمراں جماعت بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور جاری ناانصافیوں کے سوالوں سے بچنے کے لئے منظم حکمت عملی کے تحت نام بدلتی ہے۔ قنوج کے دورے پر پہنچے اکھلیش نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ ملک سنگین معاشی بحران کی طرف جارہا ہے۔مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے۔ بے روزگاری شباب پر ہے۔ بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کیو جہ سے ملکی معیشت تباہ حال ہے۔چند سرمایہ دار دوستوں کی آمدنی میں بے تحاشہ اضافہ ہو اہے۔ملک کے اقتصادی اداروں پر بحران کے بادل منڈلارہے ہیں۔ایس پی سربراہ نے کہا کہ بی جے پی کو ان سوالوں کا جواب دینا ہوگا۔

سابق وزیر اعلی نے سوال کیا کہ کیا جس طرح یوپی میں ملازمین کا پیسہ ایک پرائیویٹ فرم میں سرمایہ کاری کرانے والے کئی لوگوں کو جیل جانا پڑا ۔اسی طرح سرمایہ داروں کی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرانے والے حکومت ہند کے لوگ بھی جیل جائیں گے؟۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی کی سابقہ حکومت نے قنوج میں پرفیوم پارک، کاؤملک پلانٹ، منڈیاں بنوائی تھیں بی جےپی حکومت ان سب کو برباد کر کے بئیر پلانٹ لگارہی ہے۔اس سے قبل اکھلیش نے کشمیر میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے قنوج کے دو مزدوروں کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں مالی معاونت پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: Mughal Garden now Amrit Udyan راشٹرپتی بھون کے خوبصورت مغل گارڈن کا نام تبدیل، نیا نام امرت ادیان رکھا گیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.