پریاگ راج: اترپردیش کے ضلع پریا گراج میں واقع نینی سنٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ ششی کانت سنگھ کو معطل کیا گیا ہے۔ آفیشیل ذرائع نے بتایا کہ ششی کانت سنگھ کی معطلی حکومتی سطح پر کی گئی ہے۔ نظام شکنی اور سرکاری کاموں میں لاپرواہی کی وجہ سے انہیں معطل کیا گیا ہے۔ ششی کانت کے علاوہ بریلی کے جیل سپرنٹنڈنٹ راجیو شکلا اور باندہ کے اویناش گوتم کو بھی معطل کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ نینی جیل میں سابق رکن پارلیمان عتیق احمد کا بیٹا علی احمد قید ہے۔ بریلی جیل میں بھائی اشرف اور باندہ جیل میں مختار انصاری بند ہیں۔ امیش پال اغوا معاملے کے 28 مارچ کو فیصلے سے ایک دن پہلے دیر شام سابر متی جیل سے عتیق احمد اور بریلی جیل میں قید اس کا بھائی اشرف کو یہاں لایا گیا تھا۔
ایم پی/ایم ایل اے کی خصوصی عدالت کے جج دنیش چندر شکلا نے عتیق احمد سمیت تین لوگوں کو عمر قید کی سزا اور ایک ایک لاکھ مالی جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ فیصلہ سنانے کے بعد سے ہی جج دنیش شکلا کو وائی زمرے کی سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ 3 اپریل کو نینی جیل میں موبائل استعمال ہونے کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا۔ اس چھاپے کے دوران موبائل فون برآمد نہیں ہوا لیکن چمچوں سے بنے کئی چاقو برآمد کئے۔ اس چھاپے کے دوران پولیس انتظامیہ نے بوتلوں میں موجود نشہ آور مائع برآمد کیا۔ خفیہ طریقے سے کیے گئے اس چھاپے کے دوران افسران کی ٹیم نے چمچوں سے بنی 15 چھریاں اور کئی لائٹر برآمد کر لیے۔
یہ بھی پڑھیں: High Security Barrack Ready for Atiq پریاگ راج نینی جیل میں عتیق احمد اور اشرف کیلئے ہائی سکیورٹی بیرک کا انتظام
یو این آئی