نگرنگم کے ملازمین کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہو جاتے تب تک یہ ہڑتال جاری رہے گی۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ افسران نگر نگم میں نہیں آتے اور ان کی باتیں نہیں سنتے۔ ملازمین کا مطالبہ ہے کہ ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق ملازمین کو شعبہ جاتی ترقی دی جائے، چار مہینے کی بقیہ تنخواہ جاری کی جائے، ڈرائیوروں کو مستقل کیا جائے، نامناسب ٹرانسفر کو فوری طور پر روکا جائے، وردیوں کی تقسیم کی جائے وغیرہ جیسے مطالبات کو پورا کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ملازمین ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کے لیے کمر کس چکے ہیں۔ افسران محکمہ میں ذمہ داری کے بجائے زمین داری قائم کر رہے ہیں۔ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے یہ تحریک جاری رہے گی اور ملازمین ہر طرح کی قربانی کے لیے تیار ہیں۔
چوتھے روز ہڑتال کے موقعے رویندر نارائن، اوم پرکاش نائیک، اشوک کمار پانڈے، سدھارتھ دوبے اور انیل کمار سونکر نے خطاب کیا۔