ETV Bharat / state

'کورونا کے خاتمے کے لیے لاک ڈاؤن میں سختی ضروری' - لاک ڈاؤن پر سخت سے عمل کیا جائے

یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کوروناوائرس کے انفیکشن کے خاتمے کے لیے لاک ڈاؤن پر سخت سے عمل آوری ضروری ہے۔

Breaking News
author img

By

Published : Apr 28, 2020, 7:25 PM IST

ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ملک میں پھیلی مہلک وبا کوروناوائرس کے انفیکشن کے خاتمے کے پیش نظر کہا کہ اس چین کو توڑنے کے لیے ضروری ہے کہ لاک ڈاؤن پر سخت سے عمل کیا جائے اور سماجی دوری پر خصوصی دھیان دیا جائے۔

وزیراعلیٰ یوگی نے لاک ڈاؤن کی جائزہ میٹنگ میں کہا کہ پولیس کے جوان اور افسران خود کی صحت کا دھیان رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن پر عمل آوری کے لیے سخت رویہ اپنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہاٹ سپاٹ علاقوں میں صرف طبی، صفائی اور ہوم دلیووری سے وابستہ ملازمین کو ہی جانے کی اجازت دی جانی چاہیے اور ان علاقوں میں سبھی گھروں کو سینیٹائز کیا جائے۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کوروناوائرس کے انفیکشن کے خاتمے کے لیے لاک ڈاؤن پر سخت سے عمل آوری ضروری ہے

انہوں نے کہا کہ چیف میڈیکل افسر نرسنگ ہوم کے مالکین اور دیگر ڈاکٹرز کے ساتھ میٹنگ کریں تاکہ ٹیلی میڈیسن کے ذریعہ طبی مشورے دستیاب کرائے جاسکیں۔

انہوں نے ہدایت دی کہ فون پر مریضوں کو ان کے مرض کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے ڈاکٹرز کی فہرست کی معقول تشہیر کی جائے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہر ضلع میں 15 سے 25 ہزار افراد کی اہلیت والے کوارنٹین مرکز اور رہائشی کیمپ بنائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ شیلٹر ہوم میں 14دنوں کی ادارہ جاتی کوارنٹین کی مدت پوری کرنے والوں کی میڈیکل جانچ کرانے کے بعد انہیں گھر میں کوانٹین کے لیے بھیج دیا جائے، اور میڈیکل ٹیسٹنگ کے لیے پول ٹیسٹنگ اور رینڈم ٹیسٹنگ کا استعمال کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.