ETV Bharat / state

ED raids BSP MP Afzal Ansari house ای ڈی کی چھاپہ ماری کے بعد افضال انصاری نے کہا میں خوفزدہ نہیں ہوں - کچھ لوگ انتخاب میں شکست سے خوفزدہ ہیں

ای ڈی کے چھاپے ماری کے بعد غازی پور کے رکن پارلیمان افضال انصاری نے کہا کہ میرا حوصلہ نہ تو کل پست تھا اور نہ ہی آج ہے،انہوں نے کہا کہ وہ دوسروں کی طرح نہیں ہیں،وہ الگ مٹی سے بنے ہیں۔ ED raids BSP MP Afzal Ansari in PMLA case against brother Mukhtar Ansari

افضال انصاری
افضال انصاری
author img

By

Published : Aug 19, 2022, 7:37 AM IST

Updated : Aug 19, 2022, 12:58 PM IST

ریاست اترپردیش کے غازی پورحلقہ سے بی ایس پی کے رکن پارلیمان افضال انصاری کے مکان پر ای ڈی نے چھاپہ ماری کی ہے، افضال انصاری اور ان کے دیگر تین ساتھیوں کے مکان پر ای ڈی کی جانب سے کاروائی کی گئی،ادھر افضال انصاری نے چھاپہ ماری پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو کل شکست خوردہ تھے اور نہ آج خوفزدہ ہیں

افضال انصاری

ED raids BSP MP Afzal Ansari in PMLA case against brother Mukhtar Ansari

انہوں نے کہا کہ ای ڈی کی کارروائی پورے ملک میں جاری ہے۔ اس عمل سے نہ تو کل میرے حوصلے پست تھے اور نہ ہی آج ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں دیگر لوگوں کی طرح نہیں ہوں،میرے اندر مختلف قسم کی طاقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں غلط نہیں ہوں۔ مجھے غلط ثابت نہیں کیا جا سکتا،انہوں نے بی جے پی کے رہنماؤں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ 2019 اور 2022 کی شکست کو برداشت نہیں کر پارہے ہیں،اور 2024 میں شکست کا خوف انہیں لاحق ہے ،انہو ں کہا کہ میرے پاس مچھلی کی آنکھ ہے،یعنی سیاسی اعتبار سے دوبین اور دو اندیش ہیں،اور اور پوروانچل میں یہ لوگ پھر سے شکست سے دوچار ہونگے۔

افضل انصاری نے کارکنوں سے بات چیت میں کہا کہ مہاراشٹر سے بنگال تک ای ڈی کے چھاپے جاری ہیں۔ ان مشہور شخصیات کے مقابلے میں ہم ایک تنکے بھی نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:مختار انصاری کو یوپی میں جان کا خطرہ: افضال انصاری

انہو ں نے مزید کہا کہ ای ڈی نے 13 گھنٹے تک تلاشی لی، پوچھ گچھ کی، اور کچھ دستاویزات دیکھے، اس کے بعد بھی ای ڈی کو کوئی قابل اعتراض چیز نہیں ملی،تاکہ ای ڈی ہم پر انگلیاں اٹھا سکے۔

Last Updated : Aug 19, 2022, 12:58 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

Up news
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.