ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں آج وزیراعلیٰ آروگیہ صحت میلہ کا افتتاح عمل میں آیا۔
اس موقع پر سیلوا کماری جے نے بتایا کہ صحت سے متعلق اسکیمز کو گھر گھر تک پہنچانا وزیراعلیٰ کا ہدف ہے جبکہ اس مقصد کے تحت اتوار کے روز بھی ہیلتھ سنٹرز پر ڈاکٹرز کی ٹیم مریضوں کی جانچ کےلیے موجود رہے گیں اور دوائیں تقسیم کئے جائیں گے۔
افتتاح کے موقع پر ڈی ایم سیلوا کماری جے کے ساتھ سی ایم او پروین چوپڑا اور ڈاکٹروں کی ٹیم بھی موجود تھی۔
ان مراکز میں مریضوں کو ہر طرح کی آیورویدک دوائیں دی جاتی ہیں اور اگر کوئی شدید بیماری میں مبتلا ہوتو اس کا ہائی ٹراما سینٹر ڈسٹرکٹ اسپتال میں علا کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ضلع میں 43 ابتدائی طبی مراکز کام کر ہے ہیں جو اتوار کے روز بھی کھلے رہتے ہیں مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔ ان مراکز کو وزیر اعظم آیوشمان یوجنا اسکیم کا تعاون حاصل ہے۔