ETV Bharat / state

مظفر نگر: نماز عید الاضحیٰ گھروں میں ادا کی گئی - لاک ڈاؤن اور اور عید الاضحی

اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں عید الاضحیٰ کے مبارک موقع پر انتظامیہ کی گائیڈ لائن پر عمل آوری کرتے ہوئے عید الاضحیٰ کی نماز سوشل ڈسٹنسنگ کے ساتھ ادا کی گئی اور قربانی بھی کھلی جگہ میں نہ کرتے ہوئے گھروں میں کی گئی۔

image
image
author img

By

Published : Aug 2, 2020, 8:00 AM IST

ریاستی حکومت نے کورونا کی چین کو توڑنے کے لیے ہفتے کے دو روز سنیچر اور اتوار کو لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے اور اس لاک ڈاؤن میں عید الضحیٰ کا بھی مبارک تہوار آیا ہے۔

نماز عید الاضحی گھروں میں کی گئی ادا

لاک ڈاؤن اور اور عید الاضحی کے موقع پر انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیدار بھی صبح سے فیلڈ پر موجود رہے اور ڈرون کیمروں کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں کی نگرانی کی گئی۔ ساتھ ہی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے لوگوں پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے ان کے چالان کاٹے گئے۔

عید الاضحی کے موقع پر مولانا خلیل احمد قاسمی نے بتایا کی کی شہر میں نماز عید الاضحی سوشل ڈسٹنسنگ کے ساتھ مساجد اور گھروں میں ادا کی گئی اور فریضۂ قربانی بھی اپنے گھروں میں انجام دیا گیا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ' ضلع انتظامیہ نے بھی عید الاضحیٰ کے موقع پر عوام کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جس کے چلتے عید الاضحی کا تہوار پر امن طریقے سے منایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.