ETV Bharat / state

مظفر نگر: رمضان کے پیش نظر نائٹ کرفیو کا ٹائم بدلنے کا مطالبہ

جمعیت علمائے ہند نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ 14 اپریل سے شروع ہو رہا ہے، جس میں روزہ اور تراویح ہوتی ہے۔ رمضان میں مسلمان مساجد میں تراویح ادا کرتے ہیں۔ اس لئے نائٹ کرفیو کا ٹائم رات 9 بجے سے بڑھا کر 11 بجے کیا جائے۔

author img

By

Published : Apr 10, 2021, 7:22 PM IST

مظفر نگر: رمضان کے پیش نظر نائٹ کرفیو کا ٹائم بدلنے کا مطالبہ
مظفر نگر: رمضان کے پیش نظر نائٹ کرفیو کا ٹائم بدلنے کا مطالبہ

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے کلیکٹریٹ کے احاطے میں آج جمعیت علمائے ہند کے درجنوں کارکنان اور عہدے داروں نے رات کے کرفیو سے متعلق وقت تبدیل کرانے کے لیے ایک میمورینڈم ضلع انتظامیہ کو پیش کیا، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ 14 اپریل سے شروع ہو رہا ہے، جس میں روزہ اور تراویح ہوتی ہے۔ رمضان میں مسلمان مساجد میں تراویح ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس لیے مظفر نگر میں رات کے کرفیو کو نو بجے کے بجائے 11 بجے سے شروع کیا جائے، جس سے مسلمان نماز تراویح سے فارغ ہو سکیں۔ جمیعت اور ائمہ مساجد نے کہا کہ اس دوران مساجد میں نمازیوں کے دوران معاشرتی فاصلہ اور ماسک کی پابندی کی جائے گی۔

جمعیت علمائے ہند کے شہر جرنل سیکریٹری مولانا محمد طاہر قاسمی نے کہا کہ یہ ضلع مجسٹریٹ کے اختیار میں ہے کہ ضلع میں کب سے اور کس وقت تک کرفیو نافذ کیا جائے لہذا ہم ضلع مجسٹریٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ اس وقت میں تھوڑی سی تبدیلی کر دی جائے اور کرفیو کا ٹائم 11 بجے سے کر دیا جائے، اس سے نمازیوں کو آسانی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.