ETV Bharat / state

مظفر نگر: زرعی قوانین کے خلاف کسانوں نے وزیراعظم کا مجسمہ نذر آتش کیا

اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں بھارتیہ کسان یونین نے دہلی کی سرحدوں پر تین زرعی قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کا مجسہ نذر آتش کیا۔

UP_MN_01 _ Muzaffarnagar Bhartiya Kisan Union staged a strong protest against the three agricultural Law bills_UPUR10009
مظفر نگر: زرعی قوانین کے خلاف کسانوں نے وزیراعظم کا مجسمہ نذر آتش کیا
author img

By

Published : May 27, 2021, 11:24 AM IST

مرکزی حکومت کے تین زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کو چھ ماہ مکمل ہوچکے ہیں۔ اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں بھارتیہ کسان یونین نے دہلی کی سرحدوں پر تین زرعی قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کا مجسہ نذر آتش کیا۔ چھ مہینے مکمل ہونے پر متحدہ کسان مورچہ کی اپیل پر ملک بھر میں سبھی کسانوں نے اپنے گھروں کے اوپر سیاہ پرچم لہرایا۔

دیکھیں ویڈیو

مظفر نگر میں بھی بھارتیہ کسان یونین کے کارکنان اور عہدے داروں نے مہاویر چوک پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کے مجسمے کو نذر آتش کیا اور حکومت مخالف نعرے بھی لگائے۔
بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان چودھری راکیش ٹیکیت کے صاحبزادے چودھری چرن سنگھ نے نمائندہ سے خصوصی بات کرتے ہوئے بتایا کہ متحدہ کسان مورچہ کی درخواست پر ہم نے مظفرنگر میں تین زرعی قوانین کے خلاف اپنے گھروں کے اوپر سیاہ پرچم لگایا۔ شہر کے مہاویر چوک پر مرکزی حکومت کے مجسمہ کو نذر آتش کیا ہے۔

ہم اس وقت تک مظاہرہ کرتے رہیں گے جب تک کہ مرکزی سرکار کی طرف سے لائے گئے کالے قوانین کو واپس نہیں لیا جاتا ہے اور ایم ایس پی پر قانون نہیں بنتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.