ETV Bharat / state

Kanwar Yatra Review Meeting: مظفر نگر میں کانوڑ یاترا کیلئے ضلع انتظامیہ کی میٹنگ

author img

By

Published : Jun 22, 2022, 6:18 PM IST

مظفرنگر ضلع مجسٹریٹ چندر بھوشن سنگھ نے کہا کہ امن و ہم آہنگی کے ماحول میں کانوڑ یاترا کا انعقاد ہم سب کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کی حدود میں عقیدت مندوں کو کسی قسم کی دشواری نہیں ہونے دی جائے گی۔

مظفر نگر میں کانوڑ یاترا کی تیاری کو لے کر ضلع انتظامیہ کی میٹنگ

مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے کلیکٹریٹ میں واقع ضلع پنچایت روم میں آئندہ 14 جولائی سے شروع ہورہے کا کانوڑ یاترا کی تیاری کو لیکر ضلع انتظامیہ و پولیس انتظامیہ نے اپنے سبھی محکموں کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی۔

ضلع مجسٹریٹ چند روشن سنگھ نے کہا کہ امن و ہم آہنگی کے ماحول میں کانوڑ یاترا کا انعقاد ہم سب کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کی حدود میں عقیدت مندوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کانوڑ یاترا سے وابستہ محکمے کے افسران اپنے ماتحتو کے ساتھ آلاٹ شدہ علاقوں کا دورہ کریں گے، تاکہ کانوڑیوں کو راستے میں کسی قسم کی پریشانیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے، صفائی ستھرائی کا بھی معائنہ کیا جائے۔ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

اس دوران سی سی ٹی کیمرے بھی لگائے جئیں گے،ان کیمروں کی مکمل نگرانی کی جائے گی۔ کانوڑیوں کے کیمپوں میں پلاسٹک اور تھرماکول کے اشیاء کی مکمل طور پر پابندی ہوگی۔ کلیکٹریٹ میں واقع ڈی ایم وار روم میں کانوڑ کنٹرول روم بنایا جائے گا۔ کانوڑ یاترا کی حفاظت کو لے کر کسی بھی طرح کی کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔

سی سی ٹی وی کیمرے کی حفاظت کے لئے پی ایس سی اور ضلع سے باہر کی بھی فوج تعینات رہے گی۔ اس میٹنگ میں ضلع مجسٹریٹ مظفرنگر ایس ایس پی مظفرنگر سی ڈی او مظفرنگر ایس پی کے ساتھ ساتھ پولیس اور ضلع انتظامیہ کے اعلی افسران موجود رہے، مظفر نگر ڈی ایم اور ایس ایس پی نے اپنے اپنے محکمہ کو سخت ہدایت دی اور کہا جلد سے جلد ہمیں اس کی رپورٹ بنا کر پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

New Ambulances in Muzaffarnagar: ضلع مسجٹریٹ نے گیارہ ایمبولینس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.