ETV Bharat / state

مظفرنگر : نجی اسکولوں میں مفت داخلے کے لیے درخواست کا عمل شروع

اس اسکیم سے فائدہ تبھی حاصل کیا جاسکتا ہے، اگر والدین کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ سے کم ہو گی۔

نجی اسکولوں میں مفت داخلے کے لیے درخواست کا عمل شروع

author img

By

Published : Mar 6, 2021, 4:13 AM IST

اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں مرکزی حکومت کے ذریعے 'چلڈرن ایکٹ 2009' کے تحت پرائمری اور پری پرائمری کلاسز کے لیے نجی اسکولوں میں غریب بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرانے کے لیے ایک اسکیم چلائی جارہی ہے۔ جس سے کئ غریب بچوں کو نجی اسکولوں میں تعلیم مل سکے گی۔

نجی اسکولوں میں مفت داخلے کے لیے درخواست کا عمل شروع

اس مہم سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ضلع کوآرڈینیٹر رمیندر کمار ملک سے بات چیت کی، انہوں نے بتایا 'شہری علاقوں میں رہنے والے بچوں کو اپنی وارڈ میں کسی بھی پرائیویٹ اسکول میں داخل کرایا جاسکتا ہے جبکہ دیہاتی علاقوں میں رہنے والے بچوں کا اپنی رہائش گاہ سے ایک کلو میٹر کے دائرے میں پرائیویٹ اسکولوں میں داخلہ کرایا جا سکتا ہے۔ اس اسکیم کے تحت بچے کے والدین کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ سے کم ہونی چاہیے یا پھر بچے کے والدین اگر کینسر جیسی بیماری میں مبتلا ہوں، تو اس اسکیم سے داخلے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیے
ٹی ایم سی امیدواروں کی فہرست جاری، ممتا صرف نندی گرام سے الیکشن لڑیں گی

انہوں نے کہا 'اس اسکیم کے تحت داخلے کے لیے آن لائن درخواست جمع کرنی ہو گی۔ یہ اسکیم اس سال تین مرحلوں میں چلائی جائے گی۔ پہلے مرحلہ دو مارچ سے 25 مارچ تک، دوسرا مرحلہ ایک اپریل سے 23 اپریل اور تیسرا مرحلہ 28 اپریل سے 10 جون تک چلے گا۔

اس اسکیم سے فائدہ حاصل کرنے کے لیے والدین آن لائن ویب پورٹل 'www.rte25.upsdc.gov.in' پر درخواست فارم بھر سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.