مظفر نگر: اترپردیش کا مظفر نگر ضلع کے لوک وانی آڈیٹوریم میں ضلع مجسٹریٹ کی صدارت میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں تپ دق کے ڈاکٹروں اور ان اداروں کو اعزاز سے نوازا گیا جنہوں نے ٹی بی کی روک تھام کے لئے انتھک محنت کی۔ پورے ملک میں ضلع کو تیسرا مقام حاصل دلایاMuzafarnar District Achieve Third Position in TB Control Programme
ان ڈاکٹروں اور اداروں کی بدولت مظفر نگر کو بھارت میں ٹی بی کی روک تھام کے لئے تیسرا مقام حاصل ہواہے،اس مقام کو حاصل کرنے والے ٹی بی کے آفیسر ڈاکٹر لوکیش کو گورنمنٹ آف انڈیا سے ملا سرٹیفکیٹ اور برونز میڈل مظفر نگر ضلع مجسٹریٹ نے دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ان تنظیموں کو بھی سرٹیفکیٹ دیے گئے جنہوں نے اس بیماری کی روک تھام کے لیے اہم کردار نبھائیں اور انہیں مبارکباد پیش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:Karnataka Hijab Row حجاب معاملے پر سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کیا
مظفر نگر کے ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر ٹی بی کی بیماری سے بچاؤ کے لئے ایک پروگرام چل رہا ہے۔اور اس بیماری کو پورے ملک میں 2025 تک جڑ سے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں،کامیابی بھی حاصل ہو رہی ہے۔اس بیماری کی روک تھام کے لئے ہمارے ضلع کو ملک میں تیسرا مقام حاصل ہوا ہے۔
اس کے لئے آج تپ دق کے ڈاکٹر لوکیش کو گورنمنٹ آف انڈیا کی جانب سے دیا گیا سرٹیفکیٹ اور کانسے کا تمغہ دیا ہے ۔ان سب تنظیموں کو بھی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا جنہوں نے اس بیماری کی روک تھام کے لئے بھرپور محنت کی۔Muzafarnar District Achieve Third Position in TB Control Programme