اس موقع پر متھرا کے مسلمانوں نے آپسی بھائی چارہ کو فروغ دینے کے لیے ملک بھر سے یہاں آئے لوگوں کی خدمت کررہے ہیں۔
مقامی شخص شاکر حسین کا کہنا ہے کہ ان کی پیدائش متھرا کی ہے اور موقع پر وہ برادران وطن کے ساتھ مل کر خوشیاں منانے ہیں۔
شاکر حسین کا کہنا ہے کہ وہ اس موقع پر متھرا آئے عقیدت مندوں کے لیے کھانے پینے کا نظم کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس موقع پر متھرا شہر کی رونق دوبالا ہوگئی ہے پورے شہر کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے، متھرا،ورندان کے سبھی مندروں میں عقیدت مندوں کرشن کی یوم پیدائش کو بڑی دھوم دھام سے منا رہے ہیں۔
شہر میں پورے ملک سے عقیدت مند متھرا اس تہوار میں شامل ہونے کے لیے پہنچ رہے ہیں۔وہیں اس موقع پر متھرا میں مسلم طبقہ کے لوگ بھی اس خوشی میں شامل ہورہے ہیں۔