حجاب تنازعہ پر او آئی سی کے بیان پر OIC Statement on Hijab ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے علماء کا کہنا ہے حجاب ہمارا مذہبی معاملہ ہے اور یہ ہمارا آئینی حق بھی ہے۔ اوآئی سی کیا کہتی ہے اس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے'۔ Muslim Religious Leaders Reacts on OIC Over Hijab Row
انہوں نے کہا کہ' اسکول کی ڈریس پہنی بچیوں کے صرف سرَ پر حجاب اور چہرہ پر ماسک ہو نے پر اعتراض کرنا ٹھیک نہیں ہے۔'
انہوں نے کہا کہ' او آئی سی یا کوئی ہو ہمیں اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے کہ ہمارے مسائل میں کیا کہتے ہیں۔ ہمارے ملک نے ہمیں مذہبی آزادی دے رکھی ہے، یہ ہمارا ملک ہے جس نے ہمیں مذہبی اصول پر چلنے کی مکمل آزادی دی ہے۔ پھر ہمیں کسی اور کی بات سننے کی ضرورت نہیں ہے۔'
انہوں نے کہا کہ' حکومت کو بھی چاہیے کہ ایسے مسائل کو سامنے نہیں لانا چاہیے۔ بعض مذہبی مسائل کو صرف انتخابی ایشو بنایا جاتاہے، الیکشن کے موقع پر ان مسائل کو اٹھانا ٹھیک نہیں ہے۔'
انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ کا آخری فیصلہ عدالت سنائی گی، لیکن اس پر بیان بازی کرنا غلط ہے، لہٰذا میں سمجھتا ہوں اسے خواہ مخواہ کا الجھایا جارہاہے۔ یہ مناسب عمل نہیں، حکومت کو ملک کی ترقی اور عوامی مفاد میں کام کرنا چاہیے اور ایسے مسائل کو ایشو نہیں بنانا چاہیے، اس پر اختلاف پیدا کرنا مناسب نہیں ہے۔'
مزید پڑھیں: