ETV Bharat / state

بریلی: مغربی ثقافت کے طرز پر ہونے والی شادییوں کا بائکاٹ کیا جائےگا - مسلم بیداری ملت تنظیم

مولانا عبد الخالق احمد نے بتایا کہ 'مسلم بیداری ملت تنظیم' نے شادی کی تقریبات میں کھڑے ہوکر کھانا نہ کھانے کے لیے لوگوں کو بیدار کرنے کی مہم شروع کی ہے اور جو لوگ بینڈ باجہ، ڈھول تاشہ، آتش بازی اور ڈی جے کا استعمالر کرتے ہیں، اُن کے گھر کی شادیوں کا بائکاٹ کیا جائےگا۔

بریلی: مغربی ثقافت کے طرز پر ہونے والی شادییوں کا بائکاٹ کیا جائےگا

author img

By

Published : Mar 9, 2021, 10:26 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بریلی میں شادیوں میں آتشبازی، ڈھول تاشہ، بینڈ باجہ اور ڈی جے کا استعمال نہ کرنے کی درگاہ اعلیٰ حضرت سے جاری اپیل کے بعد علاقائی تنظیموں نے بھی جہیز وغیرہ کے خلاف آواز بلند کرنا شروع کر دیا ہے۔ اب ضلع بریلی کے بہیڑی قصبہ کی تنظیم نے شادی میں مغربی ثقافت کے طرز پر کھڑے ہوکر کھانا کھانے اور کھلانے کی صورت میں شادی کا بائکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بریلی: مغربی ثقافت کے طرز پر ہونے والی شادییوں کا بائکاٹ کیا جائےگا

دراصل بریلی کے بہیڑی قصبہ میں 'مسلم بیداری ملت' نامی تنظیم کی جانب سے مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ 'شادی میں کھڑے ہوکر نہ تو کھانا کھائیں اور نہ ہی اس کا اہتمام کریں۔ اس کے علاوہ فضول خرچی سے بھی گریز کریں۔ مثلاً شادیوں میں آتش بازی، ڈھول تاشہ، بینڈ باجہ اور ڈی جے پر خرچ ہونے والی رقم فضول خرچی ہے اور اس کا استعمال کرنا اسلام میں حرام قرار دیا گیا ہے۔ مطلب صاف ہے کہ یہ ایسا گناہ ہے، جسے ایک صورت میں روپیہ خرچ کرکے خریدا جاتا ہے۔'

اس سلسلہ میں قصبہ کے ایک شادی ہال میں میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں مولانا عبد الخالق احمد نے بتایا کہ 'مسلم بیداری ملت تنظیم' نے شادی کی تقریبات میں کھڑے ہوکر کھانا نہ کھانے کے لیے لوگوں کو بیدار کرنے کی مہم شروع کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خاص طور پر لڑکا اور لڑکی کے اہلِ خانہ سے اپیل کی ہے کہ وہ نہ تو خود کھڑے ہوکر کھانا کھائیں اور نہ ہی اسکا اہتمام کریں۔ نہ صرف شادی، بلکہ ہر وقت، ہر جگہ اور ہر صورت میں بیٹھ کر کھانے اور کھلانے کی کوشش کریں۔ ایسا کرنے سے بیماری بھی نہیں ہوگی اور صحت بھی درست رہےگی۔

مولانا عبد الخالق نے مزید کہا ہے کہ جو لوگ ہماری تنظیم کی اپیل کی تائید کرتے ہیں، اُن کا استقبال ہے اور جو لوگ بینڈ باجہ، ڈھول تاشہ، آتش بازی اور ڈی جے کا استعمالر کرتے ہیں، اُن کی گھر کی شادیوں کا بائکاٹ کیا جائےگا۔

مولانا عبد الخالق احمد نے بتایا ہے کہ خاص طور پر خواتین حضرات کثری تعداد میں ہماری تنظیم میں شامل ہو رہی ہیں۔ ان خواتین کو بھی ذمہ داری دینے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے کہ وہ دیگر خواتین کو گھر گھر جاکر بیدار کرنے میں مدد کریں گی کہ فضول خرچی سے بچا جائے۔ خواتین حضرات کے شامل ہونے سے یہ فائدہ ہے کہ وہ قصبہ کی دیگر خواتین کو آسانی سے سمجھا سکتی ہیں۔

انہون نے کہا کہ ہماری تنظیم فضول خرچی کو روکنے کے بعد لوگوں سے غریب اور ضرورت مند لڑکیوں کی شادی میں خرچ کرنے کے لیئے اپیل کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.