گرفتار ملزمان نے بتایا کہ 'انہیں سشما کے قتل کے لیے 8 لاکھ روپے کی سپاری ملی ہے۔ اس میں سے 3.90 لاکھ اسے ادا ہوئے ، وہ بقایا رقم لینے کے لیے یہاں آئے تھے۔'
دراصل پورا معاملہ یہ ہے کہ 'جائیداد کو اپنے نام منتقل کروانے کے لیے سشما کے دباؤ سے پریشان گجیندر بھاٹی نے قتل کی سازش کی تھی۔ سشما کے قتل کی سازش رچنے والے گجیندر بھاٹی بلندشہر حملے میں نامزد پرمود سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔'
پولیس نے بلند شہر حملے کے مرکزی ملزم گجیندر بھاٹی، ان کے ڈرائیور امیت، عجب سنگھ، پرمود کو بھی گرفتار کیا ہے۔
ایس ایس پی گوتم بدھ نگر بیبھوکرشنا اور ایس پی دیہات رنوجے سنگھ نے بتایا کہ 'بیٹا 2 پولیس اسٹیشن اور اسٹار ٹو ٹیم کو اطلاع ملی تھی کہ سشما کو مارنے والے دو شوٹر بیٹا پولیس اسٹیشن کے علاقے میں ایک 'فارچیونر' گاڑی میں گھوم رہے ہیں۔ جب ٹیم نے سگما 4 کے سروس روڈ کا محاصرہ کیا تو شرپسندوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔'
پولیس کی جوابی کارروائی میں مکیش اور سندیپ کی ٹانگ میں چوٹ آئی۔
پولیس کے مطابق 'گجیندر نے بتایا ہے کہ سشما اس پر شادی کا دباؤ ڈال رہی تھی اور وہ میری جائیداد اپنے نام کرانا چاہتی تھی۔'
اسی کے ساتھ ہی، پولیس کا کہنا ہے کہ' گجیندر کو بھی سشما کے کردار پر شک تھا۔ سشما سے چھٹکارا پانے کے لئے گجندر نے سازش کرکے اس کا قتل کر دیا۔'
گرفتار شوٹر مکیش کے خلاف 22 اور سندیپ پر دو مقدمات درج ہیں۔
ایس ایس پی، پولیس ٹیم کو اندھے قتل کیس کا انکشاف کرنے پر انعامات سے نوازیں گے ۔