ریاست اتر پردیش کے مراداباد تھانہ مونڈا پانڈے پولیس چوکی پر تعینات پولیس کانسٹیبل اجیت سنگھ کی اہلیہ ارچنا نے مرادآباد ایس ایس پی پربھارکر چودھری کو ایک درخواست دی ہے کہ ان کے ساتھ نہ انصافی ہو رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ شوہر اجیت سنگھ گذشتہ دو برسوں سے ان کے ساتھ نہیں رہ رہے ہیں اور پولیس بھی ان کے شوہر کا ساتھ دے رہی ہے۔
ارچنا نے بتایا 'میں اترپردیش کے بلند شہر کی رہنے والی ہوں اور 2 سال پہلے میری شادی پولیس کانسٹیبل اجیت سنگھ سے ہوئی تھی۔ اجیت سنگھ اس وقت مونڈا پانڈے تھانہ پولیس چوکی پر تعینات ہیں'۔
انہوں نے بتایا 'شادی کے تقریباً دو سال بیت جانے کے بعد بھی میرے شوہر میرے ساتھ کوئی جسمانی رشتہ نہیں بنا رہے ہیں'۔