مرادآباد اسمارٹ سٹی کنٹرول روم کا پورا نام انٹیگریٹیڈ کمانڈ کنٹرول سینٹر(آئی سی سی سی) ہے۔
اسمارٹ سٹی نوڈل افسر ٹی این مشرا نے بتایا کہ آئی سی سی سینٹر کی بلڈنگ بنائے کا کل تخمینہ 25 لاکھ روپے جبکہ اسمارٹ سٹی پروگرام پر200 کروڑ روپے کا خرچ آئے گا۔
اس اسمارٹ سٹی سینٹر کے تحت شہر میں لگے الیٹرک پولز پر نصب لائٹس آٹو میٹک بند اور چالو ہوں گے، گھروں میں سپلائی ہونے والے پانی کی شکایت اور ٹریفک جیسے تمام کاموں کو حل کرنے کے لیے پورے اسمارٹ سٹی کا یہ ایک سینٹر ہوگا۔