ETV Bharat / state

مرادآباد: پیتل کے کاروبار کو فروغ دینے کیلئے منصوبہ بنانے کا مطالبہ

author img

By

Published : Nov 13, 2021, 5:12 PM IST

کاروباری مظہر نور نے اعلی افسران اور رہنماوں سے مطالبہ کیا ہے کہ مرادآباد کے پیتل کاروبار کو فروغ دینے کے لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ خاص منصوبے بنائے جس سے کہ کاروبار کو فروغ مل سکے۔

پیتل کے کاروبار کو فروغ دینے منصوبہ بنانے کا مطالبہ

مرادآباد ایک ایسا شہر ہے جس کو عالمی سطح پر پیتل نگری کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اگر بات کی جائے پیتل کاروبار کی تو مرادآباد کے پیتل کی چمک کم ہو رہی ہے۔

مرادآباد کے پیتل کاروباری نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات کرتے ہوئے کہا مرادآباد میں اب پیتل کاروباریوں کی صورت حال اچھی نہیں ہے۔ جہاں ایک طرف مرادآباد کا پیتل کاروبار بد حالی کی طرف جا رہا تھا، وہیں کورونا وبا نے اس کاروبار اور بھی پیچھے دھکیل دیا ہے۔

مرادآباد سے باہر مال بھیجنے کے لئے کنٹینر تک نہیں مل پا رہے ہیں جس کی وجہ سے کافی نقصان ہو رہا ہے ڈیزل اور پٹرول اور میٹل کے دام بڑھنے سے کاروبار پر بے حد اثر پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سماج وادی پارٹی کے سابق وزیر سمیت کل 53 کے خلاف کیس درج

پیتل کاروباری مظہر نور نے مزید کہا مرادآباد میں نقاشی اور دستکاری کرنے والوں کے حالات بھی بدترین ہو چکے ہیں۔

مظہر نور نے اعلی افسران اور سیاسی رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ مرادآباد کے پیتل کاروبار کو فروغ دینے کے لئے حکومت کو چاہیے کہ وہ خاص منصوبے بنائے جس سے کہ اس کاروبار کو فروغ مل سکے۔

اسی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ اچھی تعلیم بھی پیتل کے کاروبار کو آگے لے جا سکتی ہے۔ اس کے پیش نظر اب لوگ اپنے بچوں کو تعلیم دلا رہے ہیں، حالانکہ اس سے پہلے لوگ تعلیم کی طرف کم متوجہ تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.