ETV Bharat / state

ممبئی: یوگی آدتیہ ناتھ نے بی ایس ای میں لکھنوٗ نگر نگم بانڈ کا کیا افتتاح - شہری بلدیاتی بانڈ

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ آج ممبئی میں بانڈ لسٹنگ پروگرام میں شامل ہوئے۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس دوران بامبے اسٹاک ایکسچینج میں لکھنوٗ نگر نگم کے دو سو کروڑ روپیے کے بانڈ کی لسٹنگ کی۔

یوگی آدتیہ ناتھ
یوگی آدتیہ ناتھ
author img

By

Published : Dec 2, 2020, 2:34 PM IST

اس دوران یوگی آدتیہ ناتھ نے بیل بجائی اور اس کی لسٹنگ کا افتتاح کیا۔

لسٹنگ کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کورونا وبا کے دوران لکھنوٗ نگر نگم دو سو کروڑ روپیے کے نگر پالیکا بانڈس کی فہرست کے ساتھ آتم نربھر نشانہ کو حاصل کرنے کی سمت میں قدم آگے بڑھائے گا۔

انہوں نے اپنا خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ نگر نگم اپنے دائرہٗ کار میں رہنے والے شہریوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اپنے وعدے پر قائم ہے اور اس ضمن میں حتیٰ الامکان کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

قبل ازیں اس پروگرام میں شرکت کے لیے یوگی آدتیہ ناتھ منگل کی شام کو ممبئی پہنچے۔ بعد ازاں انہوں نے بالی ووڈ اداکار اکشے کمار سے ملاقات کی۔

بتایا جارہا ہے کہ اس ملاقات میں یوگی آدتیہ ناتھ اور اکشے کمار کے درمیان فلم دنیا صنعت کی حوصلہ افزائی اور ترقی کے لیے تبادلۂ خیال عمل میں آیا۔

حکومت کے ترجمان کی جانب سے یہاں جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ لکھنؤ نگر نگم کے دو سو کروڑ روپیوں کے بانڈ کو درج فہرست کیا جارہا ہے۔ ساتھ ہی شمالی ہندوستان میں شہری بلدیاتی بانڈ جاری کرنے والی اترپردیش پہلی ریاست ہے۔

واضح رہے کہ اس طرح کا بیان حکومت کے ترجمان کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.