ETV Bharat / state

Nupur Sharma Case: محمد صرف مسلمانوں کے نہیں بلکہ پوری دنیا کے نبی ہیں، فاطمہ جبیں

اترپردیش کے رامپور میں لوک سبھا کے ضمنی انتخاب کے لیے تشہیری مہم کے دوران سماجوادی پارٹی کے امیدوار عاصم راجہ کی حمایت میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شہر میونسپل بورڈ کی چیئرپرسن فاطمہ جبیں نے نپور شرما اور نوین جندل کو اپنی سخت تنقیدوں کا نشانہ بنایا اور حکومت سے گرفتاری کی مانگ کی Chairperson of Rampur Municipal Board Fatima Jabeen۔

Lok Sabha by-election in Rampur
Lok Sabha by-election in Rampur
author img

By

Published : Jun 16, 2022, 4:55 PM IST

رامپور: اترپردیش کے رامپور ضلع میں لوک سبھا کے ضمنی انتخاب Lok Sabha by-election in Rampur کے لیے امیدواروں کی جانب سے تشہیری مہم جاری ہے۔ سماجوادی پارٹی کے امیدوار عاصم راجہ کی حمایت میں رامپور کے پہاڑی گیٹ پر ایک عوامی جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے رامپور شہر میونسپل بورڈ کی چیئرپرسن فاطمہ جبیں نے ملک کے موجودہ حالات پر خطاب کیا۔ فاطمہ جبیں نے نپور شرما اور نوین جندل کو اپنی سخت تنقیدوں کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ گستاخ رسول کے قصوروار آزاد گھوم رہے ہیں جبکہ ان کے خلاف جمہوری طریقہ سے احتجاج کرنے والے مظاہرین کو گرفتار کرکے جیلوں میں بھرا جا رہا ہے۔ ان کے گھروں کو بلڈوزر کے ذریعہ مسمار کیا جا رہا ہے۔ عدالت میں معاملہ پہنچنے سے پہلے سڑکوں پر فیصلے سنائے جا رہے ہیں۔ یہ سب قانون کا مذاق نہیں تو اور کیا ہے؟

ویڈیو دیکھیے۔

فاطمہ جبیں نے کہا کہ مجھے اس وائرل ویڈیو نے کافی جھنجوڑ کر رکھ دیا جس میں ایک ماں کہہ رہی ہے کہ میرا بیٹا اسلام زندہ آباد کہتے ہوئے شہید ہوا، مجھے کوئی غم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس پولیس والے نے اس ماں کے بیٹے کو اپنی گولی سے مارا ہے، میں اس کے لیے بس یہی دعا کر رہی ہوں کہ وہ اسلامی تعلیمات کو سمجھے اور دائرہ اسلام میں داخل ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ بہت ہی افسوس کی بات ہے کہ پولیس پرامن مظاہرین پر سامنے سے گولیاں چلا رہی ہے۔

اس موقع پر چیئرپرسن فاطمہ جبیں نے اسلام کی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج یہ نادان لوگ جس عظیم شخصیت، اللہ کے نبیﷺ کی شان میں گستاخی کر رہے ہیں، ان کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ نبی کون ہیں۔ انہوں نے حضور اکرمﷺ پر کوڑا پھینکے والی خاتون کا واقعہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جو عورت ہمارے نبیﷺ پر روز کوڑا پھینکتی تھیں ایک جب اس نے کوڑا نہیں پھینکی تو حضور رحمتﷺ اس کی خیریت دریافت کرنے اس کے گھر گئے، جس سے وہ عورت کافی متاثر ہوئی اور فوراً اسلام قبول کرلی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہیں ہمارے نبیﷺ کی تعلیمات۔ اسی لئے اللہ نے اپنی کتاب قرآن مجید میں آپﷺ کو رحمت العالمین کہا ہے۔ وہ صرف مسلمانوں کے نبی نہیں ہیں بلکہ سب کے بھی نبی رحمت ہیں۔

مزید پڑھیں:

فاطمہ جبیں نے کہا کہ ملک و بیرون ممالک میں جو بھی مظاہرے جاری ہیں وہ فوری بند ہو جائیں گے، اگر حکومت رسولﷺ کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے والوں کو قانون کے سزا دے دے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.