ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے کہا کہ ہمیں قانون پر پورا بھروسہ ہے امید ہے کہ وکاس دوبے کو سخت سے سخت سزا ملیں گی۔ وکاس دوبے کو قانون کے تحت سزائے موت دی جانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں کسی عزت و آبرو محفوظ نہیں ہے۔جب پولیس کے ساتھ اس طرح ہورہا ہے تو عام آدمی کیسے محفوظ ہوں گے۔
ریاست میں قتل، ریپ، اور چوری ڈکیتی کے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے، بڑے بڑے دعوے کیے جارہے تھے۔کہ ملزمین کو جیل جانا ہوگا یا اترپردیش چھوڑنا ہوگا، ریاستی حکومت کے دعوے کھوکھلے ثابت ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایس پی حکومت میں کچھ واقعات ضرور ہوئے لیکن اس طرح کے نہیں ہوئے، جس طرح آٹھ پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہوئے۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت میں جو بھی آواز اٹھاتا ہے اس پر مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا جاتاہے۔