ETV Bharat / state

لکھنؤ: مودی کے دورے کے پیش نظر سیکورٹی سخت

author img

By

Published : Dec 24, 2019, 5:23 PM IST

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے لکھنؤ میں انٹر نیٹ خدمات کو چند گھنٹے بحال کرنے کے بعد دوبارہ معطل کردیا ہے اور کل شام تک معطل رہنے کے آثار ہیں۔

لکھنؤ: مودی کے دورے کے پیش نظر  سیکورٹی سخت
لکھنؤ: مودی کے دورے کے پیش نظر سیکورٹی سخت

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے پیش نظر سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں، اسپیشل پروٹیکشن گروپ نے لوک بھون کی سیکورٹی کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔

لکھنؤ میں اپنے دورے کے دوران نریندرمودی سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کی 95 ویں یوم پیدائش کے موقع پر لوک بھون میں ان کی مورتی کی نقاب کشائی کریں گے، اس دوران وہ 25 منٹ کی تقریر بھی کریں گے۔

لکھنؤ میں اپنے دو گھنٹے کے دورے کے دوران وزیراعظم لوک بھون میں منعقد واحد پروگرام میں شرکت کریں گے، لوک بھون میں وہ پہلے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی 25 فٹ اونچی مورتی کی نقابی کشائی کریں گے اور اس کے بعد اٹل بہاری واجپئی کے نام سے میڈیکل یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

افسران کے مطابق وزیراعظم 25 دسمبر کو لکھنؤ ائیر پورٹ پر 14:30 بجے پہنچیں گے ، پھر یہاں سے وہ لا مارٹینئر کالج پہنچیں گے۔ وہ لوک بھون دوپہر تین بجے پہنچیں گے اور وہاں 90 منٹ تک ٹھہرنے کے بعد وہ لکھنؤ سے شام تقریبا 5 بجے روانہ ہوجائیں گے۔اس موقع پر ریاست کی گورنر آنندی بین پٹیل، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور دیگر وزراء اور سینئر افسران موجود رہیں گے۔

وہیں لوک بھون کے اندر اور آس پاس بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکار کو تعینات کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ جمعرات کو شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں ہوئے احتجاج کے دوران تشدد پھوٹ پڑنے کے بعد لکھنؤ کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.