پیس پارٹی کے کارکنان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔تاہم حکومت عوام کو اس مہنگائی سے نجات دلانے کے لئے کو ئی ٹھوس قدم نہیں اٹھا رہی ہے ۔
مذکورہ پارٹی کے کارکنان نے مزید کہا کہ سرسوں کا تیل 220 روپئے لیٹر پہنچ چکا ہے۔ رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے سبب عوام پریشان ہیں ۔
پیس پارٹی کے ریاستی سکریٹری رئیس قریشی نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ اتر پردیش میں پچھلے 9 سالوں میں شہری اور دیہی علاقوں میں بجلی کے دام 84 فیصدی سے لے کر 500 فیصدی تک اضافہ ہوا ہے
مزید پڑھیں :مرادآباد: سماجوادی پارٹی کا مہنگائی کے خلاف احتجاج
اتر پردیش میں 23 کروڑوں لوگ غریبی سطح سے نیچے پہنچ گئے ہیں۔ منافع خوری ،کمیشن خوری اور کالابازاری کرنے والے ملک بھر میں میں ہیں ۔تاہم حکومت ان پر شکنجہ کسنے کو تیار نہیں ہے ۔