جموں و کشمیر اور لداخ کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنائے جانے کے بعد کی حمایت اور مخالفت میں بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔
اترپردیش کے مرادآباد نگر نگم کے میئر ونود اگروال نے جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ 'مرکزی حکومت کا یہ فیصلہ بہتر فیصلہ ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'شیاما پرشاد مکھرجی نے کہا تھا ایک ملک میں دو ودھان، دو پردھان اور دو نشان نہیں ہوں گے۔'