مرادآباد: ریاست اتر پردیش کے شہر مرادآباد کے تھانہ مانجھولا علاقے میں واقع ایک گتے کے گودام میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا،جس کے سبب لاکھوں روپیے کی ملکیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ آتشزدگی کے بعد سب سے پہلے گودام کے مالک نے آگ کو بجھانے کی کوشش کی لیکن وہ قابو نہیں پا سکا، کیونکہ گودام میں گتے اور لکڑیاں بھری ہوئی تھیں۔ Fire Breaks out in Moradabad
آگ بجھانے کی کوشش کے دوران گودام کا مالک بھی جھلس گیا اور اسے علاج کے لیے مرادآباد کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔ دوسری جانب فائر بریگیڈ کو اس کی اطلاع دی گئی۔ گودام چاروں طرف سے بند ہونے کی وجہ سے دیواروں کو جے سی بی کی مدد سے توڑا گیا۔ موقعے پر پہنچی فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیوں کے عملے نے آگ پر قابو پالیا، جس کے بعد محکمہ فائر بریگیڈ نے راحت کی سانس لی۔ Moradabad Fire Breaks out in Cardboard Godown
مزید پڑھیں:Fire in Muzaffarnagar: کباڑ کے گودام میں آتشزدگی کے سبب سامان جل کر خاک