ریاست اتر پردیش کے ضلع مراد آباد پولیس تھانہ مجھولا علاقے کے وارڈ نمبر 53 کی سڑکیں انتہائی خراب حالت میں ہیں جبکہ کئی جگہوں پر تو سڑکیں ہی نہیں ہیں جس کے لیے مقامی لوگوں نے میونسپل کمشنر کو میمورنڈم دیا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی تعمیر صحیح نا ہونے کی وجہ سے انہیں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے اس کی تعمیر و مرمت کے لیے انہوں نے میونسپل کمشنر سنجے چوہان کو میمورنڈم دیا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ سڑکیں نہ ہونے کی وجہ سے برسات کے موسم میں وہاں پانی بھر جاتا ہے جس کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہے۔