ETV Bharat / state

ریسٹورنٹ کے لیے موبائل ایپلیکیشن تیار

دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس ایپلیکیشن کے ذریعے ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کے باوجود معاشرتی فاصلہ قائم رکھنا آسان ہوگا۔

author img

By

Published : Sep 9, 2020, 12:42 PM IST

دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس ایپلیکیشن کے ذریعے ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کے باوجود معاشرتی فاصلہ قائم رکھنا آسان ہوگا

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں ایک طالب علم نے موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے ایک 'سمارٹ ریسٹورنٹ سسٹم' تیار کیا ہے، جس میں کوئی بھی کسٹمر میز پر بیٹھے بیٹھے کھانے کا آرڈر دے سکتا ہے اور کچھ ہی منٹ کے بعد کھانا تیار ہوکر بغیر کسی ویٹر کے گاہک کی میز پر پہنچ جائےگا۔

ریسٹورنٹ کے لیے موبائل ایپلیکیشن تیار

خیال رہے کہ شہر کے نوادہ شیخان کے رہنے والے محمد سہیل نے ریسٹورنٹ کو نظر میں رکھتے ہوئے ایک موبائل ایپلیکیشن تیار کیا ہے، جس میں ویٹر کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ مثلاً اگر آپ کسی ریستورنٹ میں کھانا کھانے جاتے ہیں تو آرڈر دینے کے لیے کسی کو آواز دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ ریسٹورنٹ میں ایک خاص جگہ پر موبائل رکھا ہوا ہوگا، جہاں کسٹمر موبائل پر درج کھانے کے مینیو پر ٹچ کرےگا اور اس کی بیپ کے ساتھ لائٹ باورچی خانہ میں دیوار پر لگے بورڈ پر جل جائےگی۔

ریسٹورنٹ میں ایک خاص جگہ پر موبائل رکھا ہوا ہوگا، جہاں کسٹمر موبائل پر درج کھانے کے مینیو پر ٹچ کرےگا اور اس کی بیپ کے ساتھ لائٹ باورچی خانہ میں دیوار پر لگے بورڈ پر جل جائےگی

اس بورڈ میں یہ بھی واضح ہوگا کہ کس ٹیبل سے کھانے کا آرڈر دیا گیا ہے۔ کھانے کے جتنے آئیٹم کے لیے موبائل کے مینیو پر ٹچ کیا گیا ہوگا، باورچی خانہ میں بیٹھا شیف اُتنے آئیٹم کھانے میں تیار کرنا شروع کرےگا۔

خاص بات یہ ہے کہ کھانے تیار ہونے کا وقت بھی کسٹمر کی میز پر لگی چھوٹی سی سکرین پر لکھا ہوا نظر آئےگا۔

شہر بریلی کے نوادہ شیخان کے رہنے والے محمد سہیل نے ریسٹورنٹ کو نظر میں رکھتے ہوئے ایک موبائل ایپلیکیشن تیار کیا ہے، جس میں ویٹر کی کوئی ضرورت نہیں ہے

باورچی خانہ میں بیٹھے شیف کو بھی آرڈر ملنے کے بعد کسٹمر کے اطمینان کے لیے میز پر لگی مائیکرو ایل سی ڈی ڈسپلے بورڈ پر 'آرڈر رسیو' اور 'ویٹ فار ٹین منٹ' لکھنا ہوگا۔ دس منٹ میں کھانا تیار ہونے کے بعد شیف کھانے کی ٹرے کو میز کے پیچھے موٹر بیلٹ پر رکھکر بٹن دبا دےگام جش کی بعد کھانے کی ٹرے اسی کسٹمر کی میز پر پہنچ جائےگی، جس نے آرڈر کیا ہوگا۔

محمد سہیل کہتے ہیں کہ کورونا وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن اور ان لاک سمیت تمام قانون نافذ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ تمام لوگوں کو معاشرتی فاصلہ قائم کرنے کی ہدایت بھی دی جا رہی ہے۔

دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس ڈوائس کے ذریعے ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کے باوجود معاشرتی فاصلہ قائم رکھنا آسان ہوگا۔

اس کا دوسرا پہلو یہ بھی ہے کہ ڈیجیٹل انڈیا کے تحت ایسی ایجاد کم خرچ اور کم لوگوں کے درمیان کاروبار کو جاری رکھنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

کھانے تیار ہونے کا وقت بھی کسٹمر کی میز پر لگی چھوٹی سی سکرین پر لکھا ہوا نظر آئےگا

خیال رہے کہ محمد سہیل نے جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی سے سنہ 2016 میں الیکٹرانکس اینڈ مواصلات میں ڈپلوما حاصل کیا۔ اس کے بعد انہوں نے سنہ 2019 میں روہیلکھنڈ یونیورسٹی سے بی ٹیک کیا۔

محمد سہیل کہتے ہیں کہ بچپن سے ہی انجینئر بننے کا خواب تھا، لہٰذا اس پر سنہ 2017 سے کام کرنا شروع کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.