ETV Bharat / state

MJP Rohilkhand University: ایم جے پی روہیل کھنڈ یونیورسٹی کو بی ایڈ کی مشترکہ داخلہ جاتی امتحان کی ذمہ داری ملی - بریلی کی خبر

اس سال بی ایڈ کی مشترکہ داخلہ جاتی امتحان B.Ed Joint Entrance Examination کی ذمہ داری بریلی میں واقع روہیل کھنڈ یونیورسٹی کو ملی ہے۔ یہ تیسرا موقع ہے کہ جب ایم جے پی روہیل کھنڈ یونیورسٹی کو بی ایڈ کی مشترکہ داخلہ جاتی امتحان کی ذمہ داری ملی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سلسلہ میں 15 اپریل کو اشتہار جاری کیا جائے گا۔ اس اشتہار میں درخواست و دیگر تاریخوں کا بھی ذکر کیا جائے گا۔ MJP Rohilkhand University

ایم جے پی روہیل کھنڈ یونیورسٹی کو بی ایڈ کی مشترکہ داخلہ جاتی امتحان کی ذمہ داری ملی

author img

By

Published : Apr 12, 2022, 3:41 PM IST

بریلی میں واقع مہاتما جیوتی با پھولے روہیل کھنڈ یونیورسٹی کو دو سالہ بی ایڈ کورس کے سیشن 2022 کے لیے 'مشترکہ داخلہ جاتی امتحان' Joint Entrance Examination کے انعقاد کی ذمہ داری ملی ہے۔ اتر پردیش حکومت کے اعلیٰ تعلیم، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، الیکٹرانک اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی وزیر یوگیندر اُپادھیائے نے ایم جے پی روہیل کھنڈ یونیورسٹی کو بی ایڈ مشترکہ داخلہ جاتی امتحان کے لیے نامزد کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یونیورسٹی انتظامیہ نے طلباء و طالبات کے مفادات کو پیش نظر رکھتے ہوئے فیس میں بھی کمی کی ہے۔

ایم جے پی روہیل کھنڈ یونیورسٹی کو بی ایڈ کی مشترکہ داخلہ جاتی امتحان کی ذمہ داری ملی

محکمانہ وزیر کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق بی ایڈ مشترکہ داخلہ جاتی امتحان سیشن 2022 کا اشتہار 15 اپریل 2022 کو جاری کیا جائے گا، جسے زیادہ سے زیادہ اخبارات، سرکاری سوشل سائٹس پر بھی شائع کیا جائے گا۔ اس میں درخواست کی تاریخیں بھی درج ہوں گی۔ گزشتہ برس بی ایڈ مشترکہ داخلہ جاتی امتحان کا انعقاد لکھنؤ یونیورسٹی نے کیا تھا۔ روہیل کھنڈ یونیورسٹی کو یہ موقع اب تیسری مرتبہ ملا ہے۔ اس سے قبل سنہ 2011ء اور سنہ 2019ء میں یہ ذمہ داری ملی تھی۔ اب تیسری مرتبہ سنہ 2022ء میں ایم جے پی روہیل کھنڈ یونیورسٹی، بی ایڈ مشترکہ داخلہ جاتی امتحان منعقد کرانے جا رہی ہے۔

ایم جے پی روہیل کھنڈ کے وائس چانسلرز پروفیسر کے پی سنگھ نے بی ایڈ مشترکہ داخلہ جاتی امتحان منعقد کرانے کا دعویٰ پیش کیا تھا، اس کے بعد حکومت سے منظوری مل گئی۔ بی ایڈ جوائنٹ انٹرینس امتحان 2022 کے آن لائن درخواست فارم پر کرنے کے لیے عام اور دیگر پسماندہ طبقات اور ریاست سے باہر کے طلبہ کے لیے 1000 روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ لیٹ فیس 1600 روپے ہوگی۔ اس سے قبل درخواست فیس 1500 روپے اور لیٹ فیس 2500 روپے مقرر تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.