ETV Bharat / state

بلرام پور: لاش کو کچرے کی گاڑی سے بھیجنے کے معاملے پر جواب طلب - بلرام کا وائرل ویڈیو

یوپی اقلیتی کمیشن کے رکن کنور اقبال حیدر نے کہا کہ 'کمیشن کو میڈیا کے ذریعے یہ معلوم ہوا کہ بلرام پور میں ایک شخص کی لاش کو نگر پالیکا کی کوڑا اٹھانے والی گاڑی سے لے جایا گیا جو انسانیت کو شرمسار کرنے والی حرکت ہے۔ اس معاملے پر جلد از جلد کارروائی ہونی چاہئے۔'

بلرام پور: لاش کو کوڑا گاڑی سے بھیجنے کے معاملے پر جواب طلب

author img

By

Published : Jun 13, 2020, 10:08 PM IST

ریاست اترپردیش کے بلرام پور ضلع میں انور علی کی لاش کو کوڑا گاڑی سے بھیجنے پر اتر پردیش اقلیتی کمیشن نے از خود نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ایس پی سے جواب طلب کیا ہے۔

بلرام پور: لاش کو کوڑا گاڑی سے بھیجنے کے معاملے پر جواب طلب

دراصل کچھ دنوں پہلے ضلع بلرام پور میں انسانیت کو شرمسار کرنے والی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کے سامنے آنے کے بعد عام لوگوں میں ضلع انتظامیہ کی اس حرکت پر شدید ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ انور علی نام کے ایک شخص کا انتقال ہوا، جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے ان کی لاش کو کوڑے والی گاڑی میں بھیجا۔ اس پوری کارروائی کی کچھ لوگوں نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔ جس کے بعد اترپردیش اقلیتی کمیشن نے سخت رخ اختیار کیا ہے۔

یوپی اقلیتی کمیشن کے رکن کنور اقبال حیدر نے بلرام پور کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ایس پی کو خط لکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یو پی اقلیتی کمیشن کو میڈیا کے ذریعے یہ معلوم ہوا کہ 'بلرام پور میں ایک شخص کی لاش کو نگر پالیکا کی کوڑا ڈالنے والی گاڑی سے لے جایا گیا۔ جو انسانیت کو شرمسار کرنے والی حرکت ہے۔'

اقبال حیدر نے کہا کہ 'اس معاملے کو کمیشن نے پوری سنجیدگی سے لیا ہے۔ اس لیے کمیشن آپ سے امید کرتا ہے کہ آپ پورے معاملے میں جلد از جلد کارروائی کو یقینی بنائیں گے۔'

واضح رہے کہ 'یہ پورا معاملہ بلرام پور ضلع کے اترولہ کوتوالی کا ہے، جہاں پولیس کو تحصیل گیٹ کے سامنے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملنے کی خبر ہوئی جس کے بعد موقع پر پولیس کوتوال انل یادو اور چوکی انچارج آر کے رمن نے لاش کی شناخت کی اور نگرپالیکا کی کوڑا گاڑی سے اس شخص کی لاش کو بھجوا دیا، جسے کچھ لوگوں نے ویڈیو بناکر وائرل کر دیا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.