ETV Bharat / state

10 برس کی لڑکی جنسی زیادتی کا شکار - قریبی دکان

عصمت دری کے معاملے اور بچوں سے تحفظ برائے جنسی جرائم ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

10 برس کی لڑکی جنسی زیادتی کی شکار
10 برس کی لڑکی جنسی زیادتی کی شکار
author img

By

Published : Sep 1, 2020, 2:27 PM IST

اترپردیش کے متھرا ضلع کے ایک گاؤں میں 10 برس کی لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر ایک نابالغ لڑکے نے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق مذکورہ لڑکی ہفتے کے روز اپنے گھر کے قریبی دکان سے کچھ گروسری خریدنے کے لئے نکلی تھی کہ اسی دوران مذکورہ لڑکے نے اسے سنسان جگہ پر جنسی زیادتی کا شکار بنایا۔

متاثرہ لڑکی کے والد کی جانب سے عصمت دری کے معاملے اور بچوں سے تحفظ برائے جنسی جرائم ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کر دی۔

اس سلسلے میں پولیس نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اسے نابالغ تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بچی کا طبی معائنہ کرایا گیا اور وہ اپنے والدین کے پاس گھر واپس آگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.