ETV Bharat / state

مہاجر مزدور نوئیڈا سےاتراکھنڈ روانہ - طبی معائنہ کے بعد تارکین وطن مزدور روانہ

اترپردیش کے ضلع نوئیڈا سے تارکین وطن مزدوروں کو بدھ کے روز ان کے آبائی وطن روانہ کیا گیا۔

مہاجر مزدور نوئیڈا سےاتراکھنڈ روانہ
مہاجر مزدور نوئیڈا سےاتراکھنڈ روانہ
author img

By

Published : May 27, 2020, 8:17 PM IST

اترپردیش کے ضلع نوئیڈا سے تارکین وطن مزدوروں کو بدھ کے روز ان کے آبائی وطن روانہ کیا گیا۔

کووڈ۔19 نوڈل آفیسر نریندر بھوشن، پولیس کمشنر آلوک سنگھ اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی کی نگرانی میں ضلع کے مہاجر مزدوروں کو بسوں کے ذریعے ان کے آبائی اضلاع / ریاستوں میں بھیجنے کا عمل شروع ہوا۔

اس سلسلے میں اتراکھنڈ سے تعلق رکھنے والے 409 تارکین وطن کو ایکسپو مارٹ گریٹر نوئیڈا اور مورنا بس ڈپو نوئیڈا سے 12 بسوں کے ذریعہ روانہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل 140 مہاجر مزدوروں کو 6 بسوں کے ذریعہ اتراکھنڈ روانہ کیا گیا تھا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انتظامیہ دیواکر سنگھ نے معلومات دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام بسوں کے سینیٹایز کے بعد تمام تارکین وطن مزدوروں کو سماجی دوری اور طبی معائنہ کے بعد اتراکھنڈ بھیج دیا گیا ہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ انٹرٹینمنٹ ٹیکس آفیسر جے پی چند ، چیف فوڈ سیفٹی آفیسر اکشے گوئل ، روڈ ویز کے ریجنل منیجر مسٹر یادو اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.