اترپردیش کے ضلع میرٹھ پہنچے چند مزدوروں سے جب ان کے سفر سے متعلق پوچھا گیا تو بے حد حیرت زدہ کرنے والی باتیں سامنے آئیں۔
ملک بھر میں نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کو تقریباً دو ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے، بے روزگاری اور بھوک سے تنگ لاکھوں مزدوروں اپنے آبائی وطن پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔
مغربی اتر پردیش کے چند مزدوروں كو ليكر ایک بس آج میرٹھ پہنچی، بس میں سوار مسافر مزدوروں نے انتہائی حیران کن انکشافات کیے۔
ان مزدوروں کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ کھانے پینے کے نام پر مذاق کیا گیا ہے وہ دوران سفر بھی بھوکے رہے اس لیے انھیں اب گھر جانے کی جلدی ہے تاکہ وہ اپنی بھوک مٹاسکیں۔
حیران کن بات یہ ہے کہ ممبئی سے اترپردیش تک کے سفر کے دوران انھیں ایک بار کھانا مہیا کیا گیا ہے اور صرف ایک آدھ جگہ انھیں پانی کی ایک باٹل اور بسکٹ کا ایک پیکٹ دیا گیا ہے۔