اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں زرعی قانون 2020 کے خلاف کسانوں کے احتجاج کو آج انڈین لائیر یونین کے کارکنان نے مشترکہ طور پر حکومت کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔
کسانوں نے ایک دن کے اپواس میں بھی اپنی حصے داری درج کرائی۔ اس دوران وکلا کی جماعت نے کسانوں کو اس قانون کے خلاف ہر ممکن مدد پہنچانے کا بھی بھروسہ دلایا۔
زرعی قانون کی مخالفت اب ہر روز نئی شکل اختیار کرتی جا رہی ہے۔ اس قانون کو ختم کرانے کے لیے بھارتی کسان یونین کے کارکنان کے علاوہ انڈین لائیر یونین کے کارکنان نے بھی اس احتجاجی مظاہرے میں شامل ہونے کے ساتھ ہی کسانوں کو اس قانون کے خلاف مہم میں ہر ممکن مدد دینے کے ساتھ ایک میمورنڈم میرٹھ ڈی ایم کے ذریعے وزیر اعظم کے نام پیش کیا۔
زرعی قانون کو لیکر کسانوں کا احتجاج اب حکومت کے فیصلے کو بدلنے کے لیے کسان 26 جنوری پر پریڈ میں شامل ہوکر اپنا احتجاج کرنے کی بھی بات کر رہے ہیں۔ اب دیکھنا ہوگا کہ حکومت کسانوں کو کب تک منانے میں کامیاب ہو پاتی ہے۔